تازہ تر ین
trump

امریکہ ایرا ن کشیدگی پھر عرو ج پر،دھمکیوں کا تبادلہ

وا شنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر حسن روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک دوسرے کو ایک مرتبہ پھر سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر ایران نے اب امریکہ کو دھمکی دی تو اسے اس کا وہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا جس کی تاریخ میں نظیر مشکل سے ہی ملتی ہے۔صدر روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘امریکہ کو اب کبھی دوبارہ مت دھمکانا ورنہ وہ نتائج بھگتنا پڑیں گے جن کا سامنا تاریخ میں چند ہی کو ہوا ہے۔ ہم اب وہ ملک نہیں جو تمہاری پرتشدد اور موت کی بکواس سنیں۔ خبردار رہو۔’صدر ٹرمپ کے اس حالیہ بیان سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ’تمام جنگوں کی ماں ثابت ہو گی۔‘انھوں نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا: ‘مسٹر ٹرمپ، آپ شیر کی دم سے نہ کھیلیں، کیونکہ اس سے آپ کو صرف تاسف ہی ہوگا۔’ایرانی اخبار تہران ٹائمز کے مطابق روحانی نے ایرانی سفارت کاروں سے اپنے خطاب میں کہا: ‘امریکہ مکمل طور پر یہ سمجھتا ہے کہ ایران کے ساتھ امن ہر قسم کے امن کا ضامن ہے اور اسی طرح ایران کے ساتھ جنگ ہر قسم کی جنگ کی ماں ہے۔ میں کسی کو دھمکی نہیں دے رہا ہوں، لیکن کوئی بھی ہمیں دھمکا نہیں سکتا۔’



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv