تازہ تر ین

وہی ہوا جس کا امکان تھا ، اداکارہ با برہ شریف بھی سپریم کورٹ پہنچ گئیں

لاہور()ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں۔پریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی خوبرو اداکارہ کا کہناتھا کہ مقامی جیولر نے 9 ماہ سے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور کرایہ بھی ادا نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ چیف پاکستان سے ازخودنوٹس کی اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے گھر میں قبضے کا نوٹس لیں اور واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں۔واضح رہے کہ لولی ووڈ اداکارہ نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا ہے جس پر کرایہ دارقابض ہے اور کچھ عرصے سے اداکارہ کو کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا،اس پر بابرہ شریف نے مختلف محکموں میں درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن شنوائی نہ ہونے پر ماضی کی معروف اداکارہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں جہاں وہ اپنے مکان پر قبضے کیخلاف درخواست دائر کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv