تازہ تر ین

لڑکیوں کے ختنے کی رسم نے کم سن بچی کی جان لے لی ،تڑپ تڑپ کے جان دیدی

لاہور (ویب ڈیسک)افریقی ملک صومالیہ میں خواتین کے ختنے کی رسم کی ادائیگی کی وجہ سے ایک دس سالہ بچی ختنے کے بعد مر گئی ہے۔بچی کے والد نے خواتین کے ختنے کی رسم کی حمایت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ادو دن قبل مقامی روایات کے مطابق ایک دس سالہ کم سن بچی کا مقامی طریقے کے مطابق ختنہ کیا گیا تھا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کے سبب وہ جانبر نہیں ہو سکی۔
لڑکی کے والد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ‘اس علاقے کے افراد خواتین کے ختنے کے خطرات کو جانتے ہوئے بھی اس رسم کے حق میں ہیں کیونکہ یہ ملک کی ثقافت کا حصہ ہے۔’
یونیسف کے مطابق صومالیہ میں 98 فیصد خواتین کو ختنہ کروانا پڑتی ہے۔
دوسمبراب شہر کے ہسپتال کے ڈاکٹر ابراہیم عمر حسن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ‘میں نے اپنی زندگی میں کسی عضو کو اس حد تک نقصان پہنچاتے ہوئے نہیں دیکھا۔‘
کم سن لڑکی کو بچانے والی ٹیم کے رکن ڈاکٹر حسن نے بتایا کہ جب ا±سے ہسپتال لایا گیا تو ا±سے ٹیٹنس بھی تھا۔ عمومی طور پر خواتین کے ختنے کے روائتی طریقوں میں آلات کو جراثیم سے پاک نہیں کیا جاتا۔
لڑکی کے والد نے کہا کہ وہ اپنی بیٹے کے موت کا الزام کسی پر عائد نہیں کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔
خواتین کے حقوق کی تنظیم کی ڈائریکٹر ہوا ایدن نے کہا کہ اگر ہلاک ہونے والی لڑکی کا خاندان کوئی کارروائی بھی کرنا بھی چاہتا تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
‘جس عورت نے آپریشن کیا ہے، اسے گرفتار نہیں کیا جا سکتا اور اگر ا±سے گرفتار کیا بھی جاتا ہے تو ا±سے سزا دلوانے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔’
صومالیہ میں خواتین کے ختنے کو جرم قرار دینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سیاستدانوں کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv