تازہ تر ین

سیاسی کارکنوں کے ہاتھوں بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا

کراچی(ویب ڈیسک): سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا۔کراچی میں گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہوگیا۔جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم اے سی ایف اینیمل کی جانب سے اس گدھےکو ریسکیو کیا گیا اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔اےسی ایف اینیمل کے مطابق سیاسی کارکنان کے تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا ہے۔اے سی ایف اینیمل کی فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ روز اس کی حالت بہتر تھی، وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا اور بہتر طریقے اپنی غذا بھی ی۔اے سی ایف اینیمل کی جانب سے کہا گیاہےکہ واقعے کے بعد یہ جانور صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا اور اب دم توڑ گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv