تازہ تر ین

بچپن میں جنسی زےادتی کی شکار بچیوں کی نفسیات ، عارات بارے اہم انکشافات

لندن (ویب ڈیسک)بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کومتعدد ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے او ر یہ سلسلہ عمر کے ایک حصے تک جاری رہتا ہے۔گارڈین “ کے مطابق ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ان کو مہینوں تک کئی اقسام کی ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑنا۔جنسی زیادتی کا شکار لڑکیوں میں ، نفساتی دباو بے چینی ، پریشانی اور خوف جیسے مسائل زیادتی کے چار سے پانچ ماہ بعدبھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں میں پیدا ہونے والی ذہنی بیماریاں بلوغت تک ساتھ رہتی ہیں اور کچھ بیماریاں پھر زندگی بھر کے لئے ان کا مقدر بن جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق 13سے 17 سال کے درمیان والی عمر کی137 لڑکیاں جن کو 2013اور 2015کے درمیان زیادتی کا نشانہ بنایا گیا کا معائنہ کیا گیا تو جنسی زیادتی کے چار اور پانچ ماہ کے بعد ان میں سے 80فیصد لڑکیاں کسی نہ کسی نفسیاتی بیماری کا شکار تھیں جبکہ 55فیصد سے زائد لڑکیوں کو کم ازکم دو نفسیاتی بیماریاں لاحق تھیں۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv