تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑہ کا عین موقع پر فیشن شو میں شرکت سے انکار

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کی آئٹم گرل’ ملائکہ اروڑہ نے وعدے کے مطابق معاوضہ نہ دینے پر آسٹریلیا میں ہونے والے فیشن شو میں شرکت سے انکار کردیا۔ملائکہ اروڑہ نے صرف چند ایک ہی فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بالی وڈ میں ان کی شہرت ان کے ڈانس کے باعث ہے۔ملائکہ نے بطور ڈانسر کیریئر کی شروعات شاہ رخ خان کی فلم ’دل سے‘ کے آئٹم سانگ ’چھیاں چھیاں‘ سے کیا لیکن فلم ’دبنگ‘ کے آئٹم گیت ’منی بدنام ہوئی‘ نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ملائکہ ان دنوں کسی بھی فلم یا رئیلٹی شو میں کام نہیں کررہی ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے آسٹریلیا میں ہونے والے شو میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ ملائکہ کو آسٹریلیا کے شہر وکٹوریا میں ایک فیشن شو میں پرفارم کرنا تھا اور شو کی تمام کیٹیگریز کی ٹکٹیں بھی فروخت ہوچکی تھیں لیکن آئٹم گرل نے منتظمین کے رویے سے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے شرکت سے منع کردیا۔ ملائکہ اروڑہ سے منتظمین نے روانگی سے پہلے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن روانگی کے روز تک منتظمین نے معاوضہ نہیں دیا جس پر اداکارہ نے فیشن شو میں جانے سے انکار کیا۔دوسری جانب شو کے منتظمین نے تقریب ملتوی کرنے کی وجہ ملائکہ کے انکار کے بجائے تکنیکی مسائل کو قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے چکی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ خان خاندان کی تقریبات میں شریک ہوتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv