تازہ تر ین

غزہ: اسرائیل کی بمباری سے 2 نوجوان جاں بحق

غزہ (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی کی فضائی کارروائی میں دو نوجوان جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی گئی فضائی کارروائی میں دونوجوان جاں بحق ہوئے اور 10 دیگر شہری زخمی بھی ہوئے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جہازوں نے حماس کے پولیس اور سیکیورٹی کمپاو?نڈ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر دوپہر کے وقت 4 بم گرائے۔خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشہ کئی ماہ سے شدید جاری کشدگی ہے اور اس دوران جانی نقصان کا یہ ایک تازہ واقعہ ہے۔گزشتہ ماہ 20 جون کو سرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی پر موجود فلسطینی علاقوں میں 25 مقامات پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔قبل ازیں 4 جون کو پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی نرس رازان النجار کی نمازِ جنازہ کے بعد مشتعل مظاہرین اور دیگر مقامات پر صیہونی فوج نے شدید گولہ باری کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv