تازہ تر ین

انگلینڈ کو پچھاڑ کر بلجیم تیسری پوزیشن پر قبضہ

سینٹ پیٹرزبرگ(نیوزایجنسیاں) ورلڈکپ فٹ بال 2018 میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بلجیم نے انگلینڈ کو 2-0 سے شکست دے دی۔سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلجیم کی ٹیم کھیل میں چھائی رہی اور انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی۔بیلجیم کے کھلاڑی تھامس میونئر نے چوتھے منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو پہلے ہاف تک کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم وہ ناکام رہی جبکہ بلجیم کے کھلاڑیوں نے بھی دوسرے ہا ف کے آغاز میں گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کردیے۔بلجیم کے اسٹار کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 82 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری دوگنا کر دی اور پوزیشن مستحکم کردی۔ہیزارڈ کی جانب سے کیا گیا میچ کا دوسرا گول کھیل کے اختتام تک برقرار رہا یوں بلجیم نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کی تیسری پوزیشن سے بھی باہر کردیا۔خیال رہے کہ فرانس نے بلجیم کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور دوسری جانب کروشیا نے انگلینڈ کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنالی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv