تازہ تر ین

وسیم فلائی ویٹ ٹائٹل کےلئے آج رنگ میں اتریں گے

کوالالمپور (آئی این پی ) انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے فائٹ آج ہوگی، مقابلے میں ان کے مدمقابل جنوبی افریقا کے باکسر ہوں گے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے فائٹ آج ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگی۔ورلڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کا مقابلہ جنوبی افریقن باکسر موروتی متھالین سے ہوگا، یہ ٹائٹل فائٹ 12 راونڈز پر مشتمل ہوگی۔ورلڈ ٹائٹل فائٹ سے قبل دونوں باکسروں کا آفیشیل ویٹ کیا گیا، دونوں باکسرز نے ویٹ کے موقع پر ایک دوسرے کے مدمقابل پوز بنائے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے، وہ اب تک 8 انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ دوسری طرف جنوبی افریقن باکسر کا انٹرنیشنل ریکارڈ بھی شاندار رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv