تازہ تر ین

شام: امریکی اتحادی فوجیوں کا فضائی حملہ، شہریوں سمیت 54 ’داعش جنگجو‘ ہلاک

بیروت( ویب ڈیسک ) شام میں امریکی اتحادی فورسز نے جنوبی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے آخری ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں داعش کے 54 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ فضائی حملے میں نصف سے زیادہ ہلاکتیں معصوم شہریوں کی ہوئی تاہم اتحادی فوجیوں کی جانب سے مبینہ ہلاکت سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہے۔برطانیہ میں موجود شامی مبصر گروپ کے مطابق 12 جولائی کی شب عراقی سرحد کے پاس آئس فیکٹری پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 28 شہری جاں بحق اور داعش کے 26 جنگجو ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب امریکی اتحادی فورسز نے 12 جولائی کو تحریری طور پر واضح کیا تھا کہ’اتحادی فورسز السوسہ اور الباغوزفوقیانی کے علاقوں میں فضائی حملہ کیا‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv