تازہ تر ین

کانسی کے تمغے کیلئے بلجیم، انگلینڈآج مد مقابل

ماسکو(آئی این پی)فٹبال لورز دل تھام لیں، عالمی کپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان(آج)ہفتے کو جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں شام سات بجے میدان میں اتریں گی۔شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔ جبکہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا؟ فرانس اور کروشیا کے درمیان اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) اتوار کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے بڑا مقابلہ آج ہوگا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمانے کیلئے جنگ ہو گی، بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیموں میں ہفتے کے روز زور کا جوڑ پڑے گا۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو کروشیا جبکہ بیلجیئم کو فرانس نے شکست دی تھی۔ اہم مقابلے میں انگلینڈ کو ایک بار پھر ایونٹ کے ٹاپ سکورر ہیری کین سے امیدیں وابستہ ہیں۔بیلجیئم کے ایڈن ہیزرڈ مخالف ٹیم کیلئے درد سر ہوں گے، شائقین کو کانٹے کے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔ فرانس فٹ بال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا جبکہ کروشیا کی ٹیم نے پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فرانس کی ٹیم اس سے قبل ایک مرتبہ میگا ایونٹ اپنے نام کر چکی ہے۔، فرانس نے 1998ءمیں پہلی مرتبہ برازیل کو شکست دیکر عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت تھا، اس کے بعد 2006ءکے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اس کو اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv