تازہ تر ین

سیاستدانوں نے الیکشن کمیشن کے تشہیری ضابطہ اخلاق کو مذاق سمجھ لیا

لاہور(رپورٹ:محمدعلی جٹ عکاسی سجاد مغل)الیکشن 2018 صوبائی درالحکومت میں امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے تشہیری ضابطہ اخلاق کو مذاق سمجھ لیا ، الیکشن دفاترز پر دیو اقامت فلیکسز آویزاں، اورنچ لائن ٹرین کے نیچے لگائے گئے کروڑوں روپے کے پودے بھی تشہیر کے لیے استعمال ہونے لگے پبلسٹی موادپرپرنٹرز /پبلشرزکانام پتہ دینے کی شرط بھی ہوا میں اڑا دی گئی ۔بڑی سیاسی پارٹیوں کے امیدوارںنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو اپنا فرض سمجھ لیا۔ این اے 127میںنااہل ہونے کے بعد بھی مریم نواز کی خلاف ضابطہ فلیکس تا حال موجود دیگر امیدواروں کے بھی دفاترضلعی انتظامیہ کی نظر و ں سے اوجھل ،تفصیلات کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طرف سے کھلم کھلا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق کو ئی سیاسی امیدوار یا حمایتی لیکشن کمیشن کے منظور شدہ سائز سے بڑے پوسٹر ،ہینڈبل ،پمفلٹس ،لیفلیٹس ،بینر ز اور پورٹریٹس لگائے گا اور نہ ہی تقسیم کرے گا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پوسٹر زا18 انچ بائی23 انچ ،ہینڈ بلز،پمفلٹس ،لیفلیٹس 9 انچ بائی 6 انچ ،بینرز3 فٹ بائی 9 فٹ،پوریٹس 2فٹ بائی 3 فٹ سائز کا بنایا جا سکتا ہے اور اشتہاری مواد پر معتلقہ پرنٹرز اور پبلشرز کانام پتہ دیاجانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ جبکہ سیاسی جماعتیں ،امیدوار دیواروں اور عمارتوں پر پوسٹر چسپاں نہیںکریںگے،جو کہ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا23اور25کی خلاف ورزی کی ہے۔مگر امیدواروں کی طر ف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس کامنہ بولتاثبوت شمالی لاہور میں میں مین جی ٹی روڈ پر بنائے گئے مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے بنائے گئے انتخابی دفاتر ز پرآویزاں دیو اقامت فلیکسزہے جبکہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نااہل ہونے والی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکے مین جی ٹی روڈ پر بنائے گئے دفتر پر تاحال خلاف ضابطہ فلیکس موجود ہے ۔امیدواروں نے اورنج لائن ٹرین کے نیچے خوبصورتی کے لیے لگائے گے پودوں کو بھی تشہیر کا حصہ بنایا ہواہے اور پودوں کے اوپر پبلسٹی کا مواد لگایا ہوا ہے جس سے کروڑوںروپے مالیت کے پودے خراب ہونے کا خدشہ ہے اور انکی نشونما بھی متاثر ہورہی ہے۔دوسری جانب ان حلقوں میں موجود دیگر اشتہاری مواد کے اوپر پرنٹرز وپبلشرز کا نام پتہ بھی موجود نہ ہے جو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی دانستہ خلاف ورزی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی اس غیر قانونی اقدام کے خلاف خاموشی اختیارکر رکھی ہے جبکہ شہر بھر کے دیگر قومی و صوبائی حلقوں میں بھی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کے امیدواروں اور حمایتیوں کی جانب سے ضابطہ اخلا ق کی دیدہ دلیری سے خلاف ورزی کی جارہی ہیںاور شہر بھر میں خلاف ضابطہ اشتہاری مواد استعمال کیا جارہا ہے جبکیہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کے لیے روزانہ کی بنیا پر کاروائی کی جارہی ہے اور کئی امیدواروں کو نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv