تازہ تر ین

ریحام خان نے کتاب شائع کرنے کی بجائے ریلیز کر دی کپتان کی نجی زندگی پر تابڑ توڑ حملے سنسنی خیز انکشافات

لندن (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے یمازون پر اپنی کتاب ریلیز کردی ہے جس میں کپتان کی نجی زندگی کو بھرپور طریقے سے موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر پی ٹی آئی کی خواتین کے ساتھ جنسی نوعیت کے تعلقات کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عندلیب عباس پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے عمران خان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ’ میری برطانیہ کیلئے روانگی سے دو راتیں قبل میں نے عمران خان کے موبائل فون میں پی ٹی آئی کی مختلف خواتین کے ٹیکسٹ میسجز پڑھے۔اس سے 2 منٹ قبل ہی عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں وہ لاہور نہیں جانا چاہتا لیکن میں نے اسے تحریک دی کہ یہ صرف 2 دن کی ہی بات ہے اور تمہیں وقت گزرنے کا پتا بھی نہیں چلے گالیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ مجھ سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے اسے لاہور آنے کیلئے پی ٹی آئی کی خواتین کی جانب سے تحریک دی جا رہی تھی‘۔



خاص خبریں


metro
saqib nisar

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv