تازہ تر ین

ایران میں رقص پر پابندی کا قانون مگر تحریر ی کیوں نہیں ؟ چونکا دینے والی خبر

ایران( ویب ڈیسک ) ایران میں اپنے رقص کی وڈیو پوسٹ کرنے والی ایک انسٹاگرام سٹار کی گرفتاری اسلامی جمہوریہ کے بظاہر مغربی طور طریقوں سے دور رکھنے والے سخت قوانین کی طرف توجہ دلاتی ہے۔ میں ایران میں 1980 کی دہائی میں پلی بڑھی، یہ ملک میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد بہت سے لوگوں کے لیے ایک مشکل وقت تھا۔یہ اس وقت کی بات ہے جب اخلاقی نگرانی پر مامور پولیس گلیوں میں تعینات تھی، اور جب موسیقی، لپ سٹِک، نیل پولش اور یہاں تک کہ رنگین کپڑوں پر بھی پابندی تھی۔ایران: نوجوان لڑکی کی گرفتاری پر ’رقص کرنا کوئی جرم نہیں‘ مہم۔ایران: 39 سال بعد خواتین کو فٹبال سٹیڈیم جانے کی اجازت۔یہ 1980-88 ایران، عراق جنگ کا دور تھا، راشن نہیں تھا اور بلیک آو¿ٹ معمول بن گیا تھا۔لیکن ان سیاہ دنوں میں بھی، مجھے اپنے دوستوں کے ہمراہ غیرقانونی میوزک ’ڈیلرز‘ سے خریدی ہوئی میوزک کسیٹس پر رقص کرنا یاد ہے۔یہ ڈیلر بیرونی دنیا سے ہمارے رابطے کا واحد ذریعہ تھے۔ یہ ہمیں ان ایرانی پاپ سٹارز کی موسیقی فراہم کرتے تھے جو انقلاب کے دوران ملک چھوڑ کر لاس اینجلس چلے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv