تازہ تر ین

گانے گاتے رہیے اور ٹیکسی میں مفت سفر کیجئے

فن لینڈ (ویب ڈیسک )یہ دلچسپ خبر فن لینڈ سے آئی ہے جہاں ایک ٹیکسی سروس شروع کی گئی ہے۔ اس ٹیکسی کا کرایہ صرف اتنا ہے کہ آپ گانا گاتے رہیں اور ٹیکسی چلتی رہے گی اور جوں ہی آپ گانا بند کرتے ہیں تو ڈرائیور بھی ٹیکسی روک دیتا ہے۔اس ٹیکسی کو ’سنگ الونگ شفل‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا اجرا فن لینڈ کے شہر ٹورکو میں منعقدہ ’روئسروک میوزک فیسٹیول‘ کے موقع پر کیا جارہا ہے جو ایک بین الاقوامی میوزک میلہ بھی کہلاتا ہے۔ اس سروس کو صاف توانائی پیدا کرنے والی ایک کمپنی فورٹم نے پیش کیا ہے جو شمالی یورپ میں کام کرتی ہے۔ اس میں بیٹھنے والے افراد کو فیسٹیول کے گرد چکر لگوائے جاتے ہیں اور انہیں بجلی سے چلنے والی ایک شاندار بی ایم ڈبلیو آئی تھری کار میں بٹھایا جاتا ہے۔اس کا معاوضہ صرف اتنا ہے کہ آپ کو کار میں بیٹھتے ہی ڈرائیور کے ساتھ آواز ملاکر گانا ہوتا ہے اور جیسے ہی آپ گانا بند کرتے ہیں عین اسی وقت وہ کار روک دیتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کمپنی لوگوں کو برقی گاڑی سے آگاہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس میں انجن کی آواز نہیں آتی اور لوگ آسانی سے بات چیت کرسکتے ہیں اور گانا گاسکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv