تازہ تر ین

کینیڈا میں شدید گرمی: ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

اوٹاواویب ڈیسک ) کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیٹ ویو کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔ مطابق کینیڈا کے وسطی اور مشرقی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ صوبہ کیوبک میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔صوبہ کیوبک کے سب سے بڑے شہر مونٹریئل میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئیں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو پہلے ہی ہیٹ ویو سے خبردار کردیا گیا تھا۔سٹی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تراموات مردوں کی ہوئیں جن کی عمریں 53 سے 85 سال کے درمیان تھیں جبکہ مرنے والوں میں بیشتر وہ ہیں جو گھر کی بالائی منزل پر بغیر ایئرکنڈیشنڈ کے رہائش پذیر تھے۔ہیٹ ویوی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صوبہ کیوبک کے جنوبی حصے، صوبہ اونٹاریو اور بحراوقیانوس کے علاقے شامل ہیں جب کہ ہیٹ ویو کا ا?غاز 29 جون سے شروع ہوا جو جلد ختم ہوجائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv