تازہ تر ین

قومی ائیر لائن کے کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے حاضری کیلیے دفتر آکر انگوٹھا نہ لگانے والے قومی کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دے گی۔تفصیلات کے مطابق ادارے کے جی ایم آئی آر اینڈ اسپورٹس راشد ظفر کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں پی آئی اے کے اسپورٹس ڈویڑن میں کام کرنے والے 98 ملازمین کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ چاہے ڈپٹی جنرل منیجر، کوچ، پالیئرز اور انتظامی عملہ ہی کیوں نہ ہو، ہر ملازم اولڈ ایم ٹی بلنگ اورہیڈ ا?فس میں دستیاب ٹی ایم ایس مشین پر روزانہ اپنا انگوٹھا لگا کر حاضری کے عمل کو یقینی بنائے، بصورت دیگر اسے غیر حاضرتصورکیا جائیگا۔ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور کوچز کو مخصوص مدت کیلیے ڈی جی ایم اسپورٹس سے این او سی حاصل کرنا ہوگا جس کی بنیاد پر ان کی حاضری شمار کر لی جائے گی، ذرائع کے مطابق ادارے کی جانب سے کھلاڑیوں کو حاضری سے استنثیٰ حاصل ہونے کی سہولت میسر تھی تاہم قانونی طور پر اس استثنیٰ کے حوالے سے تحریری حکم 7 مارچ کو غیر موثر ہو گیا جس میں توسیع نہ ہو سکی، اس قانونی سقم کے سبب متعلقہ شعبہ کی جانب سے ہنوز مذکورہ کھلاڑیوں کی اپریل کی تنخواہوں کا اجرا ممکن نہیں ہو سکا، معلوم ہوا ہے کہ پی ا?ئی اے کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں پیش رفت ہوئی ہے اور قومی امکان ہے کہ متاثرہ ملازمین کو پیر تک رکی ہوئی تنخواہوں کا اجرا ہو جائے گا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے شعبہ کھیل سے وابستہ سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم، سابق اولمپئین سلیم شیروانی، اولمپئین نعیم اختر اور فزیو ایرک جانسن گروپ 8 کے ملازم ہیں، گروپ 7 میں کام کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، قومی جونیئر ٹیم کے کوچ اولمپئین کامران اشرف اور عرفان، ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کے علاوہ لاتعداد کھلاڑی گروپ 6 اور اس سے نچلے درجات میں کام کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv