بھونکنے والوں کی پرواہ نہیں ،وزیر اعظم کا اشارہ کس کی طرف؟

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اور ان کے خاندان کو پورا پنجاب اور پاکستان جانتا ہے نواز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی‘ الزام لگانے والے لگاتے رہے ہم نے کام کرنا ہے آئین کے مطابق پہلے بھی الیکشن ہوئے آئندہ بھی ہونگے‘ایل این جی معاملے پر مجھ پر کرپشن اور بدعنوانی کا الزام وہ شخص لگائے جس کااپنا دامن صاف ہو اور وہ یہ بھی بتائے کہ جب سیاست میں آیا تھا تو اس وقت اس کے کتنے اثاثے تھے اور آج کتنے ہیں‘ میں جب 30 سال قبل سیاست میں آیا تھا تو اس وقت میرے اثاثے زیادہ آج کم ہو گئے ہیں‘ بھونکنے والے بھونکتے رہتے ہیں ہم نے تو ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور بھونکنے والوں کی کبھی پرواہ نہیں کی‘نیب کا ایل این جی معاملے پر مایوس عناصر کی الزام تراشی پر افسران کو تنگ کرنے کی بجائے مجھے بلائے ‘ میں انہیں مکمل مطمئن کروں گا‘ سینٹ اور قومی اسمبلی میں کئی مرتبہ ایل این جی معاہدے پر بریفنگ دے چکاہوں‘ پانچ سال میں گیس کے 20لاکھ نئے کنکشن دیئے‘ گیس نہ ہونے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا تھا‘ آج ملک کے ہر شعبہ کو گیس فراہم کی جارہی ہے‘ تاپی پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت جاری ہے‘ 2020 میں تاپی سے گیس ملنا شروع ہوجائے گی‘تھرمل پلانٹ بند کرنے سے 2 ارب ڈالر بچت ہے‘ یورو 2 ڈیزل سے آلودگی کم کرنے میں مدد ملی‘ معیاری تیل کی درآمد سے نقصان کی بجائے بچت ہوئی‘ 2019 کے بعد فرنس آئل کی درآمد ختم ہوجائے گی‘ ملک میں اس وقت تین ریفائنریز پر کام جاری ہے۔بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تیل و گیس کے شعبے کی کارکرگی کا جائزہ لیتے ہوئے نیز پریس کانفرنس میں کہا کہ 116 نئے ذخائر دریافت کئے گئے۔ 46 نئے لائسنس اور 51نئی لیز دی گئی ہیں۔ گیس کی ڈیمانڈ 8ملین مکعب روزانہ ہے۔ مکوڑی اور گمبٹ میں گیس پلانٹس فعال ہیں 445 نئے کنوﺅں کی کھدائی کی گئی۔ کنوﺅں کی کھدائی میں کامیابی کی شرح 50 فیصد رہی 1700 کلومیٹر طویل بیالیس انچ پائپ لائن بچھائی گئی۔ پائپ لائن بچھانے پر 200ارب روپے خچ ہوئے۔ ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں سو فیصد اضافہ ہوا۔ پانچ سال میں گیس کے بیس لاکھ نئے کنکشن دیئے۔ گیس کنکشن میں ایک بھی سفارش پر نہیں دیا گیا۔ سی این جی کی طویل لائنیں عوام کو یاد ہیں یہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے گیس کا بحران ختم ہوگیا۔ کھاد کے کارخانوں کو گیس میسر نہیں تھی گھریلو صارفین گیس لوڈشیڈنگ بھگت رہے تھے۔ گیس نہ ہونے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا تھا۔ آج ملک کے ہر شعبہ کو گیس فراہم کی جارہی ہے۔ 2013 میں بیس اکھ ٹن کھاد درامد کرتے تھے گزشتہ سال چھ لاکھ ٹن کھاد برآمد کی گئی۔ تاپی پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت جاری ہے 2020 میں تاپی سے گیس ملنا شروع ہوجائے گی۔ ایل این جی شعبے میں کامیابی کی داستان رقم کی۔ الزام لگانے والے ہرجانہ دینے پر بھی تیار ہوں۔ گیس سے سستا ایندھن آج بھی کوئی نہیں۔ ایل این جی کے لئے حکومت نے اپنا کام کردیا ہے ایل این جی فرنس آئل سے کم قیت پر خرید رہے ہیں۔ تھرمل پلانٹ بند کرنے سے دو ارب ڈالر بچت ہے۔ ایل پی جی پاکستان کے بڑے بڑے سکینڈلز میں سے ہے ایل پی جی کے پرانے کوٹے ختم کئے سندھ کے دور دراز علاقوں میں بھی گیس کے پلانٹ لگائے گئے۔ چترال میں بھی گیس کے تین پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے علاقے جہاں گیس لائن نہیں جاسکتی تی وہاں بھیایل پی جی پلانٹ دیئے جائیں گے۔ جب سے پاکستان بنا تھا ہم دنیا کا بدترین پٹرول اور ڈیزل استعمال کررہے تھے آج ملک میں انٹرنیشنل کوالٹی کا ڈیزل میسر ہے ایل پی جی کی روزانہ پیداوار 16000 ٹن ہے تیرہ ہزار روپے فی ٹن قومی خزانے کو مل رہے ہیں قومی خزانے کو سالانہ ساڑھے سات ارب مل رہے ہیں غیر معیاری تیل استعمال کرنے والا آخری ملک تھا آج ملک میں یورو 2 ڈیزل استعمال ہورہا ہے۔ یورو ٹو عالمی معیار کا تیل ہے۔ یورو ٹو ڈیزل سے آلودگی کم کرنے میں مدد ملی۔ آج اعلیٰ کوالٹی کا تیل دستیاب ہے۔ ناقص ڈیزل سے گاڑیوں کو نقصان ہورہا تھا ہم نے ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت کو ترجیح دی۔ معیاری تیل کی درآمد سے نقصان کے بجائے بچت ہوئی۔ تبدیلی سے تئیس نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پاکستان آئیں۔ پٹرول ممیں ملاوٹ روکنے کے لئے اقدامات کئے۔ پٹرول کی دو لاکھ میٹرک ٹن کی اضافی سٹوریج بنائی۔ کم سٹوریج کی وجہ سے قلت کا مسئلہ پیدا ہوتا تھا کراچی سے ملتان تک تیل پائپ لائن سے ترسیل ہوگا۔ ملتان سے لاہور ترسیل پائپ لائن سے ہورہی ہ ے۔ لاہور ‘ گجرات بھی پائپ لائن سے ترسیل ہورہی ہے۔ اسلام آباد‘ پشاور تیل کی ترسیل بھی پائپ لائن سے ہورہی ہے۔ پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا فرنس آئل بوزر بن چکا تھا سال میں سے آٹھ مہینے فرنس آئل درآمد نہیں کرنا پڑا فرنس آئل ختم کرکے ماحول کو تباہی سے بچایا۔ 2019 کے بعد فرنس آئل کی درآمد ختم ہوجائے گی۔ ملک میں اس وقت تین ریفائنریز پر کام جاری ہے دو مزید ریفائنریز پر کام شروع کردیا ہے۔ ریفائنریز کا شمار دنیا کی بہترین ریفائرنیز میں ہوگا۔ امید ہے تین سال میں ریفائنری پر کام مکمل ہوجائے گا۔ لاہور میں تین لاکھ بیرل کی ریفائنری لگائی جائے گی آج بھی ایل این جی پاکستان کا سستا ترین فیول ہے اس وقت ہندوستان میں 150 روپے لیٹر پٹرول فروخت ہورہا ہے ۔ تیل کی قیمتیں ہم نہیں بڑھاتے تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے بڑھتی ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تیل کی قیمتیں ب ڑھنی نہیں چاہئیں جی ڈی پی تین سے کم تھی آج چھ پر پہنچ گئی ہے۔ ہم نے ملک میں بہترین منصوبے لائے ہیں الزام وہ لگاتے ہیں جو خود کرپٹ ہوتے ہیں۔ نواز شریف کو اور ان کے خاندان کو پورا پنجاب اور پاکستان جانتا ہے نواز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ الزام لگانے والے لگاتے رہے ہم نے کام کرنا ہے آئین کے مطابق پہلے بھی الیکشن ہوئے آئندہ بھی ہونگے۔ وزیر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے 5 سال ہم نے حکومت کی ہے اگر کسی کے پاس کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے الزام تراشی نہ کی جائے ۔ وزیر اعظم نے شیخ رشید کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی معاملے پر مجھ پر کرپشن اور بدعنوانی کا الزام وہ شخص لگائے جس کااپنا دامن صاف ہو اور وہ یہ بھی بتائے کہ جب سیاست میں آیا تھا تو اس وقت اس کے کتنے اثاثے تھے اور آج کتنے ہیں‘ میں جب 30 سال قبل سیاست میں آیا تھا تو اس وقت میرے اثاثے زیادہ آج کم ہو گئے ہیں‘ بھونکنے والے بھونکتے رہتے ہیں ہم نے تو ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور بھونکنے والوں کی کبھی پرواہ نہیں کی‘نیب کا ایل این جی معاملے پر مایوس عناصر کی الزام تراشی پر افسران کو تنگ کرنے کی بجائے مجھے بلائے ‘ میں انہیں مکمل مطمئن کروں گا‘ سینٹ اور قومی اسمبلی میں کئی مرتبہ ایل این جی معاہدے پر بریفنگ دے چکاہوں۔

بحریہ ٹاﺅن بارے خوفناک انکشافات ،کہاں اور کتنا غیر قانونی قبضہ کیا

کراچی(سٹی رپورٹر) قومی احتساب بیورو کراچی ریجن کے بورڈ کا بحریہ ٹاﺅن کراچی کی جانب سے 12156 ایکڑ زمین پر غیرقانونی طور قبضہ کرنے کے یس پر نظرثانی اجلاس ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی کے زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں بحریہ ٹاﺅن کراچی کی انتظامیہ کے جانب سے ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی (MDA) ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت محکمہ روینیو ملیر کے سرکاری افسران اورملازمین سے ملی بھگت کرکے ہزارون ایکڑ زمین پر قبضہ کیس میں جاری تحقیقات کی پیش رفت کا مزید جائزہ لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کیس پر نظرثانی اجلاس چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات پر منعقد ہوا جس میں انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات میں جلد از جلد مذکورہ کیس کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔ اس اجلاس میں بورڈ کو آگاہی دی گئی کہ بحریہ ٹاﺅن کراچی کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں جس میں ٹھوس ثبوتوں کے بنیاد پر یہ ثابت ہوا ہے کے بحریہ ٹاون انتظامیہ نے ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور محکمہ روینیو ملیر کے افسران اور ملازمین سے ملی بھگت کر کے سپر ہائی وے کراچی (M9) پر واقع 12156 ایکڑ زمین پر غیرقانونی اقدامات کی تحت قبضہ کیا ہے جو کے نوآبادی گورنمنٹ لینڈ ایکٹ 1912 ، ایم ڈی اے ایکٹ 1993 اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آرڈیننس 1979 قانون کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ بورڈ اجلاس میں تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے آگاہی دی گئے کے معزز عدالت عالیہ میں اس ضمن میں ایک جامع اسٹیٹمنٹ جمع کروادی گئی ہے جس میں قائدے اور قوانین کی کھلی انحرافی کے متعلق آگاہی دی گئی ہے جس پر نظرثانی بورڈ نے تحقیقاتی ٹیم کے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا جنہوں نے اس کیس کی تحقیقات میں سروے آف پاکستان، وزارت دفاع کی بھی خدمات حاصل کیں اور یہ ثابت کیا کے بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر 12156 ایکڑزمین پر قبضہ کیا اور قبضہ کی گئی اس زمین کی مالیت ایک سﺅ (100) ارب سے زائد ہے، جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاون کراچی کے لئے حکم امتناعی بھی جاری کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی نے تحقیقاتی ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ضابطہ کار کو جلد سے جلد مکمل کرکے معزز عدالت عالیہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائین سے پہلے کیس مکمل کرکے 3 ماہ کے اندر ریفرنس دائر کیا جائے ۔

فریال تالپورکا بھی اقامہ ؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی مبینہ طور پر اقامہ ہولڈر نکلیں، ان کی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق معظم عباسی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انھیں مبینہ طور پر اقامہ ہولڈر ظاہر کرتے ہوئے ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فریال تالپور نے 2002ئ میں اپنی صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی لیکن رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی اور اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں، اس لیے انھیں اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دے کر مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر پانچ جون کو دلائل طلب کر لیے ہیں۔

اورنج لائن منصوبہ بارے خوفناک خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے اورنج لائن ٹرین راجیکٹ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا، نیب کو اورنج لائن پراجیکٹ میں ٹھیکوں سے متعلق اہم ریکارڈ مل گیا جبکہ حکومت پنجاب نے نیب کو اہم ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا۔ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ جس پر پہلے ہی سوالات اٹھتے رہے ہیں اور نیب اورنج لائن پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کو مختلف ذرائع سے کئی اہم ریکارڈ مل گیا ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین میں مہنگے ٹھیکے دئیے گئے، ٹھیکے دینے کے معاہدے میں من پسند شقیں شامل کی گئیں۔ ٹھیکیداروں کو جو ٹھیکہ دیا اس پر مکمل عملدآمد ہی نہ ہوا ہے۔ اورنج ٹرین روٹ پر ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دیا، پھر سڑکوں کے الگ سے ٹھیکے دئیے۔ نیب نے چائینہ سے ہونیوالا معاہدے کی کاپی فراہم کرنیکا حکم دیا ہے، مگر پنجاب حکومت نے چائینہ اور حکومت کے درمیان ہونیوالا معاہدہ نیب کو فراہم کرنے سے انکارکر دیا ہے۔

جیکولین کا مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ” ایک دو تین “پر رقص

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم ”تیزاب“ کے گانے ”ایک دو تین“ پر ڈانس کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے فلم ”ریس تھری“ کی تشہیر کے لئے سلمان خان، انیل کپور، ڈیزی شا اور بوبی دیول کے ساتھ ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں شرکت کی، شو میں مادھوری ڈکشٹ بطور جج تھیں، جیکولین فرنینڈس نے شو میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم ”تیزاب“ کے گانے ”ایک دو تین“ پر ڈانس کیا۔ مادھوری ان دنوں فلم ”کلنک“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ کتھک ڈانس کی ٹیچر کا کردار ادا کر رہی ہیں،ادکارہ فلم ”ٹوٹل دھمال“ میں بھی دکھائی دیںگی۔

شردھا کپور نے فلاحی کاموں کےلئے اپنے ملبوسات عطیہ کر دیئے

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلاحی مقصد کے لئے اپنے ملبوسات عطیہ کر دیئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ شردھا کپورکا کہنا ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کرنے پر خوشی محسوس کرتی ہیں اور بھوک کے خاتمے میں بھرپور تعاون کرتی ہیں، وہ مختلف سماجی فلاحی مقاصد، جانوروں کی فلاح و بہبود کے اداروں سے بھی منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ صرف کسی امیر یا سیلبرٹی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ فلاحی مقاصد کے لئے ہر کسی کو آگے آنا چاہیئے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں بھوک و پیاس کا سامنا نہیں ہے، ہمارے پاس رہنے کے لئے چھت اور ہم جن سے محبت کرتے ہیں وہ ہمارے پیارے موجود ہیں لہذا ہمیں محبت بانٹنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ شردھا کپور فلم ”بتی گل میٹر چالو“ اور ”سٹری“ میں دکھائی دیں گی۔

کامیڈی کی نسبت سنجیدہ یا المیہ اداکاری کرنا آسان ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار دھرمیندرا نے کہا ہے کہ کامیڈی کی نسبت سنجیدہ یا المیہ اداکاری کرنا آسان ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دھرمیندرا نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی سٹار بننے کے خواب نہیں دیکھے تھے، وہ تو صرف سلور سکرین پر آنا چاہتے تھے اور چاہتے تھے کہ لوگ انہیں دیکھیں اور دل سے چاہیں، سٹارز کچھ عرصے چمکتے ہیں اور پھر ان کی چمک اور مقبولیت میں کمی آجاتی ہے لیکن ایک اداکار اپنی وراثت یا میراث پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی کی نسبت سنجیدہ یا المیہ اداکاری کرنا آسان ہے۔، ایک اداکار کے لئے طنزو مزاح بہت ضروری ہے اور وہ اپنی جوانی کے دنوں میں بہت ہنسی مزاق کرتے تھے اور صرف یہی نہیں کہ ایک اداکار کی خود کی عزت نفس بھی بے حد اہم ہے۔دھرمیندرا فلم ”یملا پگلا دیوانہ 3“ میں دکھائی دیں گے۔

جاندار کہانیوں پر فلمیں بنےں تو اچھے نتائج سامنے آئینگے

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ فلمیں بنتی ہیں اورلوگ ان کو دیکھ کرکچھ عرصہ یاد رکھنے کے بعد بھول جاتے ہیں پاکستان اوربھارت کے ماضی میں اگرجھانکیں توایسی بہت سی فلمیں بن چکی ہیں، جن کولوگ آج بھی یاد کرتے ہیں بلکہ دیکھتے ہوئے خوب انٹرٹین ہوتے ہیں۔ اگراسی طرز کی فلمیں آج کے دورمیں بننے لگیں تواس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے، ایک فنکارکی زندگی میں بھی کچھ پروجیکٹس ایسے ہوتے ہیں، جن کو کبھی بھلایا نہیں جاتا۔ میرے نزدیک میری پہلی فلم کی کہانی اس قدرجاندارتھی اوراس کے کرداربھی حقیقت کے قریب ترتھے کہ ان کوزبردست رسپانس ملا۔ پہلی ہی فلم میں اچھا کردارملنا اورپھرکوشائقین کی جانب سے ملنے والا رسپانس کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ دیکھاجائے تو اس وقت پاکستان میں فلموں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ہاں فلموں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، وہیں اس کے معیارمیں بھی بہتری آرہی ہے۔ نوجوان فلم میکرز انٹرنیشنل مارکیٹ کوٹارگٹ بنا کراچھا کام کررہے ہیں۔ فی الوقت ایسی فلمیں تونہیں بن رہی ہیں، جن کویادگارکہا جاسکے لیکن امید کی کرن ضروردکھائی دے رہی ہے۔ کیونکہ ہمارے ملک کے فنکاراورتکنیکاربہت ٹیلنٹڈ ہیں۔ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، وہ عوام کواچھی اورمعیاری تفریح فراہم کرنے کیلیے کام کرتے رہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جیاعلی نے کہا کہ میں یہ تونہیں کہہ سکتی کہ یہ کوئی بھی کرداریا فلم شاہکارہوتی ہے لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ جب کسی پروجیکٹ پرپوری ٹیم ایمانداری سے اپنا کام انجام دے تواس کے نتائج مثبت ہی ہوتے ہیں۔ یہی نہیں اب توسوشل میڈیا کے ذریعے فلم، ڈرامے اورگیت کی پسند اور ناپسندیدگی کا رسپانس فوری ہی مل جاتا ہے۔ اس لیے سب لوگ بہت محتاط ہو کر کام کرتے ہیں۔

کمرشل فلمیں لوگوں کے خیالات میں تبدیلی لا سکتی ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ دستاویزی فلموں کے برعکس کمرشل فلمیں لوگوں کے خیالات میں تبدیلی لا سکتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ دستاویزی فلمیں اس طرح لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی نہیں لا سکتیں جس طرح کمرشل فلمیں مثبت انداز میں لوگوں کے خیالات میں تبدیلی لا سکتی ہیں کیونکہ شائقین محبت، والدین اور ولن کے ساتھ لڑائیوں پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ شائقین کمرشل فلموں میں اداکاروں کے ساتھ جڑ جاتے ہیں اور یہ فلمیں ان کے ذہنوں پر اپنا اثر چھوڑ جاتی ہیں۔

شکیرا کااسرائیل میں کنسرٹ نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں

کولمبیا(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی جانب سے اسرائیل میں میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کی خبریں محض افواہ نکلیں۔ اسرائیلی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شکیرا کا تل ابیب میں کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ کا مزید کہنا تھا کہ شکیرا کے کنسرٹ کے منتظمین واضح کیا کہ شکیرا کا اس سال تل ابیب میں پرفارمنس شیڈول ہی نہیں تھی۔منتظم کا کہنا تھا کہ شکیرا کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں ۔جبکہ کولمبیئن گلوکارہ کا اسرائیل میں کنسرٹ شیڈول نہیں ہے۔
تاہم امید ہے کہ شکیرا مستقبل میں اسرائیل میں اپنے شو کریں۔خیال رہے کہ شکیرا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ لبنان میں 13 جولائی کو شو کریں گی، جس کے حوالے سے ان کی ویب سائٹ کا دعوی تھا کہ اس کنسرٹ میں تقریبا 14 ہزار سے زائد شائقین کے آنے کی امید ہے۔

سونم کپورکو منگل سوتر ہاتھ میں پہننا مہنگا پڑ گیا‘کڑی تنقید کا سامنا

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو آنند آہوجا سے شادی کے بعد منگل سوتر گلے میں پہننے کے بجائے ہاتھ میں پہننا مہنگا پڑگیا۔بالی وڈ میں کئی دنوں سے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور فیشن ڈیزائنرانند آہوجا کی شادیوں کے چرچے تھے ۔ سونم اپنی فلم ”ویر دی ویڈنگ“ کی پروموشن میں مصروف ہیں لیکن انہیں سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کی گئی جس پر سونم کو بھارتی مذہب کے مطابق گلے میں پہنے جانے والے منگل سوتر کو ہاتھ میں پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایک مداح نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب منگل سوتر کو بریسلیٹ کے طور پر ہاتھ میں پہنا جا سکتا ہے کیا آپ اب ہندو مذہب کی پیروی نہیں کرتی۔