تازہ تر ین

جادو،جنات،دل ،فالج کے مریض سورہ رحمٰن کی تلاوت کو معمو ل بنا لیں

لاہو ر (ویب ڈیسک)قرآن مجید کی تلاوت شفا کی ضمانت ہے۔جب کوئی مسلمان کسی بھی سورہ مبارکہ کو پڑھتا ہے اس مبارک کلام سے اسکے اندر روحانی بیداری پیدا ہونے لگتی ہے۔سورہ رحمٰن جس میں اللہ نے اپنی نعمتوں کا ذکر فرمایا ہے،یہ مسائل کے حل کے بھی جامع وظیفہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ حضرت امام جعفر صادق کا فرمان ہے ”سورہ رحمن ہمیشہ پڑھا کرو اور اسکی تلاوت ترک نہ کرو کیونکہ منافق کے دل میں اسکی کوئی جگہ نہیں“ سورہ رحمن کو عاملین و صالحین روحانی علاج کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔کسی بھی جائز مقصد کے لئے سورہ رحمن کا دم کیا ہواپانی پینے سے مقاصد پورے ہوتے ہیں۔اس کے لئے پانی کی بوتل لے لیکر اکتالیس دفعہ سورہ رحمٰن پڑھ کر اس پانی پر دم کر لیں۔زندگی بھر کے لیے یہ پانی کافی ہے۔پڑھنا بھی ایک دفعہ ہے۔ایک نشست میں تین چار افراد بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر ایک فرد پڑھے تو تین،چار دن میں بھی پڑھ سکتا ہے۔جو پڑھیں پانی پہ پھونک مار دیں۔یہ پانی استعمال بھی کرتے جائیں اور بڑھاتے بھی جائیں۔کھانا پکانے،چائے بنانے،سالن بنانے،آٹا گوندھنے میں استعمال کریں۔ جادو،جنات،دل کے مریض،فالج کے مریض سب کے لیے عجیب کمال کا عمل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv