تازہ تر ین

ہے ناں عجیب بات کہ اداکارہ عروہ حسین نے بر طانوی شاہی شادی کا موازنہ اپنی شادی سے کر دیا،تصاویر وائرل ہو گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) نامور پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کاکہنا ہے کہ برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی نے انہیں اپنی محبت کی کہانی یاد دلادی۔برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی پاکستان سمیت پوری دنیا پر چھائی رہی اور اس شادی میں پاکستانی فنکاروں نے عدم شرکت کے باوجود سوشل میڈیا کے ذریعے شاہی جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناو¿ں سے نوازا۔ یہاں تک کہ اداکارہ وماڈل عروہ حسین کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی نے انہیں اپنی محبت کی کہانی یاد دلادی۔عروہ حسین نے فیس بک اکاو¿نٹ پر اپنی اورفرحان کی شادی کی تصاویر کے ساتھ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر شیئر کیں اورلکھا کہ شاہی شادی نے انہیں ان کی اور فرحان کی محبت کی کہانی یاد دلادی ہماری شادی ایک برس قبل انجام پائی تھی اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں رہی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv