تازہ تر ین

روزہ کس ملک میں کتنے گھنٹے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا میں طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا۔ ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں 17 مئی سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں سحر اور افطار کا دورانیہ مختلف ہوگا اور سب سے طویل روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 2 منٹ ہوگا۔ آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سویڈن میں 19 گھنٹے طویل روزہ ہوگا۔روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ ایران میں 16 گھنٹے 4 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 2 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا تاہم سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔



خاص خبریں


US-dollar-rises

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv