تازہ تر ین

انڈونیشیا میں پولیس مرکز پرحملہ، 4 حملہ آور مارے گئے

جکارتا(ویب ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں پولیس پر ایک اور حملہ ہوا ہے، ایک ہفتے کے دوران پولیس پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے ، اس سے قبل ملک کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں اتوار اور پیر کے روز ہونے والے خودکش حملوں میں 13حملہ آوروں سمیت 26 افراد مارے گئے تھے۔پولیس پر تازہ حملہ جزیرہ سماٹرا پر واقع ریاو¿نامی صوبے کے پولیس ہیڈکوارٹرز پر کیا گیا جس میں ایک وین میں سوار حملہ آوروں نے تیز رفتار گاڑی کو پولیس مرکز سے ٹکرادیا اور پھر تلوار کے ذریعے اہلکاروں پر حملہ کیا۔انڈونیشین پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے بروقت اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم اس واقعے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔پے درپے حملوں کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم ملوث ہے اور ممکنہ طور پر انڈونیشیا داعش کا ہدف بن گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv