تازہ تر ین

سپریم کورٹ کا ملازمین بحالی کیلئے بنے قانون پر اظہارِ تشویش

اسلام ا?باد(ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ برخاست ملازمین بحالی کا قانون کس حکومت میں بنایا گیا؟ قانون بظاہر آئین سے متصادم ہے۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے برخاست ملازم آفتاب علی بحالی کیس کی سماعت کی۔ آفتاب علی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، ٹریننگ کے بعد ریگولر کیا جانا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ برخاست ملازمین بحالی کا قانون بظاہر آئین سے متصادم ہے۔ برخاست ملازمین بحالی کا قانون کس حکومت میں بنایا گیا؟ کیا اس وقت پرویز مشرف کی حکومت تھی یا پیپلز پارٹی کی؟جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ برخاست ملازمین بحالی کا قانون پیپلز پارٹی کی حکومت میں لایا گیا۔ بیک ڈور سے بھرتی ہوئے ملازمین قانون سے بحال ہوئے۔ برخاست ملازمین بحال ہو کر اہل لوگوں سے آگے نکل گئے۔ بحال ہونے والے ملازمین کو بڑے بڑے عہدے اور بڑی بڑی رقم ملی۔ ملازمین کی بحالی سے خزانے کو اربوں کو نقصان ہوا۔ بحالی کا قانون کے خلاف درخواست زیر التوا ہے۔ اس قانون کا جائزہ لے سکتے ہیں۔عدالت نے او جی ڈی ایل ملازم آفتاب احمد سے ملازمت کا کنٹریکٹ لیٹر طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv