تازہ تر ین

پاکستان ریلویز کا مسافروں کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا۔ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے تمام مسافروں کو رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا۔ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔ترجمان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں، یہ کم کر دیتا ہے۔ پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد مواقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv