تازہ تر ین
bisma

بسمہ کو ایشیاکپ کےلئے ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ

کراچی(یو این پی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ایشیا ویمن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے تیاریاں درست سمت میں جارہی ہیں، امید ہے کہ ایشیائی ایونٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم مسلسل بہتر ہورہی ہے، دورہ سری لنکا میں ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے، یہ دورہ ٹیم کے لیے بہت سود مند ثابت ہوا، تاہم اب ایشیا کپ پر نظریں ہیں، اس حوالے سے ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے، کھیل کے مختلف شعبوں میں مزید بہتری کے مواقع موجود ہیں۔بسمہ نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ٹیم کی خامیوں کو دور کرکے کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر بنانے کیلیے بہت زور ہے۔، عالمی معیار کے مطابق فٹنس پانے کے لیے کوشاں ہیں ، مگر اس کے لیے وقت درکار ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں قومی ویمن کپتان نے کہا کہ غیرملکی کوچ کے آجانے سے ویمن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور لڑکیاں ان سے بہت خوش بھی ہیں اور سیکھنے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے، منگل سے شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ایشیا کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر پاکستان ویمن ٹیم کے غیرملکی کوچ مارک کولز نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان ویمن کرکٹرز بہت محنتی ہونے کے ساتھ جلد سیکھنے کی بھر پور صلاحیت بھی رکھتی ہیں، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکنے والی ٹیم اب ایک نئے جوش اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ٹیم میں تبدیلی آرہی ہے، پاکستان میں ہر کوئی کامیابی کا خواہشمند نظر آتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے کہا کہ ویمن ٹیم کو بہتر نتائج حاصل کرنے میں وقت درکار ہے جبکہ ایشیا کپ کو آسان نہیں لیا جاسکتا، میری کوشش ہوگی کہ ٹیم کی خامیوں کو دور کرکے اس میں بتدریج بہتری



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv