ہمیں یہ آفر بھی کی گئی کہ ہم آپ کے ایڈمینسٹر ٹیویونٹس بنا دیں گے، ہم نے یہ آفر ریجیکٹ کردی، نواز شریف صاحب کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو تو پہلے پارلیمنٹ کو تو عزت دیں، جب مجھے سیٹ سے ہٹایا گیا میں ایک لفظ نہیں بولا ، منزلیں انہیں ملی جو شریک سفر نا تھے ، یوسف رضا گیلانی

ڈنمارک میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد

ڈنمارک (ویب ڈیسک)ڈنمارک کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی۔ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے بھی عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ڈنمارک پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کے حوالے سے بل پر پابندی کے حق میں 75 اور مخالفت میں 30 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 74 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو 150 ڈالر کا جرمانہ دینا ہو گا۔انسانی حقوق تنظیموں نے پابندی کو مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دے دیا۔ڈنمارک کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں ہی آسٹریا کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب کرنے اور برقع پہننے پر پابندی عائد کی تھی۔

وفاقی حکومت 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔وفاقی کابینہ ختم اور قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، ایوان صدر میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،پاکستان میں پہلی بار مسلسل دوسری جمہوری حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے کا وقت قریب آگیا۔پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کررہی ہے، اس سے قبل 2013 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی تھی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان آج اپنے عملے اور افسران سے الوداعی ملاقاتیں کریں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے وزیراعظم کو چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی پر سلامی دیں گے۔یکم جون کو نامزد وزیراعظم جسٹس ریٹائر ناصر الملک اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور 18ویں منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے 10 ماہ خدمات انجام دیں، ان سے پہلے اس عہدے پر نواز شریف نے 4 سال ایک ماہ اور 23 دن خدمات انجام دیں جنہیں اعلیٰ عدالت نے پاناما کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔اسی طرح پیپلز پارٹی کی 2008 سے 2013 تک حکومت میں ملک کے 16ویں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اس عہدے پر 4 سال 2 ماہ اور 25 دن فرائض انجام دیتے رہے اور انہیں بھی اعلیٰ عدالت نے نااہل قرار دیا۔یوسف رضا گیلانی کے بعد راجا پرویز اشرف نے 17ویں وزیراعظم کی حیثیت سے 9 ماہ اور دو دن فرائض انجام دیے اور 5 سالہ دور حکومت کی مدت پوری کی۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ملک آئین و قانون کے مطابق انتخابات کی طرف جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا اور امیدوار کاغذات نامزدگی 2 جون سے 6 جون تک جمع کرا سکیں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق 7 جون کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی اور 14 جون 2018 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ ہو گی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر ہو سکیں گی۔انتخابی شیڈول کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 26 جون ہو گی اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 27 جون کو لگائی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 28 جون مقرر کی گئی ہے اور امیدواروں کی حتمی فہرست بھی 28 جون کو ہی لگائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 جون کو الاٹ ہوں گے اور انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔

سابقہ فاٹا اور پاٹا کےعوام کیلئے 5 سال تک ٹیکس استثنا اور مراعات کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں سابقہ فاٹا اور پاٹا کےعوام کیلئے 5 سال تک ٹیکس استثنا اور مراعات کی منظوری دے دی گئی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 31ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں سابق فاٹا اور پاٹا کے عوام کی سہولت کیلئے مختلف ٹیکسوں میں چھوٹ اور دیگر مراعات کی منظوری دی۔ای سی سی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جمعرات کو وزیراعظم ا?فس میں ہوا جس میں ا?ئندہ پانچ سالوں کیلئے فاٹا اور پاٹا کے عوام کیلئے مختلف ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی۔ان مراعات میں کاروبار کے منافع پر انکم ٹیکس چھوٹ شامل ہے تاہم کاروباری افراد کو اپنے کاروبار 30 ستمبر 2018ئ تک ایف بی ا?ر میں رجسٹرڈ کرانا ہوں گے۔عام صارفین کی سہولت کیلئے ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس میں چھوٹ جبکہ بجلی کے گھریلو صارفین کو گھریلو استعمال کی بجلی پر سیلز ٹیکس سے استثنا حاصل ہو گا۔اسی طرح سابق سینٹرل ایکسائز ایکٹ 1944ئ ، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ئ سے تبدیل ہوگا۔نان کسٹم پیڈ گاڑیاں 5 سال کیلئے استعمال ہو سکیں گی جس کی مدت 30 جون 2023ئ ہو گی تاہم ان گاڑیوں کو ملک کے دیگر حصوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔پانچ سال کی رعایتی مدت کے خاتمے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قابل اطلاق ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی پر ریگولرائز کی جائیں گی۔ای سی سی کے فیصلے کے بعد تنخواہ کے علاوہ تمام ود ہولڈنگ ٹیکسوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔اجلاس میں نیلم۔ جہلم سرچارج تنسیخ کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ منصوبہ کے کمرشل ا?پریشن ڈیٹا کے حصول پر یہ سرچارج ختم کر دیا جائے گا۔ای سی سی نے ملک میں کم لاگت کے مکانات کے فروغ میں سہولت دینے کے سلسلہ میں پاکستان مورٹ گیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ کیلئے ری لنڈنگ شرائط کی بھی منظوری دی۔اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نے ای سی سی کے ممبران کو عوام کے وسیع تر مفادات میں فیصلے کرنے میں گراں قدر کردار ادا کرنے پر سراہا۔سیکرٹری خزانہ نے ای سی سی کے ممبران کی جانب سے وزیراعظم کا ان کی مسلسل رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔