ڈائیٹنگ نہیں کرتی‘ قدرتی طور پر فٹ ہوں

لاس اینجلس (خصوصی رپورٹ) بولی ووڈ انڈسٹری پرراج کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے ڈائٹنگ نہیں کرتیں۔یو ایس میگزین کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو جسمانی لحاظ سے فٹ رکھنے کیلئے ذیادہ تک دو کی قائل نہیں ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ چونکہ وہ ہندوستانی ہیں اس لئے فٹنس انکے جین میں ہے ،لہٰذا وہ کسی خاص ورزش کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔34سالہ اداکارہ نے بتایاکہ انکی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ”بے واچ “کی ساتھی اداکارہ کیلی روریبش ہر صبح انھیں وزرش کیلئے جگاتی ہیں لیکن وہ ہر روز ایک نیا بہانہ بنا کر سوتی رہتی ہیں۔گوشت خوری کی دیوانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ جم میں بھی اکثر اوقات چھپ کر برگر سے شغل کرتی ہیں۔

ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑنے والی گوند ایجاد

سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) سویڈن کے ماہرین نے ایک خاص گوند ایجاد کی ہے جو صرف 5 منٹ میں ٹوٹی ہڈی اور فریکچر کو جوڑ سکتی ہے۔ اس عمل میں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی ہم جانتے ہیں کہ دندان ساز ٹوٹے ہوئے دانتوں کو جوڑنے کیلئے خاص قسم کے مصالحے ایک عرصے سے استعمال کررہے ہیں جنہیں بونڈنگ کہا جاتا ہے اسی بنا پر ماہرین نے خیال کیا کہ جس طرح ٹوٹے دانتوں کو جوڑا جاسکتا ہے عین اسی طرح جسم کی ٹوٹی ہڈیوں اور ان کے فریکچرز بھی دور کیے جاسکتے ہیں لیکن لاکھ کوششوں کے باوجود ایسا کوئی میٹریل بنانے میں کامیابی نہیں مل رہی تھی کیونکہ وہ جسم کے اندرونی نظام کے لحاظ سے نہ تھا ۔ اب حال ہی میں سویڈن کے کے ٹی ایچ رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ایسی حیاتیاتی گوند تیار کرنے کا دعوی کیا ہے جو ان تمام خطرات سے پاک ہے ۔ اس گوند میں عین وہی خواص ہیں جو دانتوں کو جوڑنے یا انہیں منہ میں لگانے والے گوند کے ہوتے ہیں۔

بھارتی شہری کی توہم پرستی نے بیوی کی جان لے لی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی شہری کی توہم پرستی کے باعث اس کی بیوی جان سے چلی گئی،بھارت میں ایک دیہاتی کی بیوی کو سانپ نے ڈسا تو اس نے اسے ہسپتال لے جانے کے بجائے سڑک پر لٹا کر اسکے اوپر گوبر کا ڈھیر لگا دیاجس سے چند منٹ میں ہی بدقسمت خاتون زندگی کی بازی ہارگئی۔ رپورٹ کے مطابق 35 سالہ خاتون دوندری ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر کے ایک دیہات سے تعلق رکھتی تھی۔ وہ جلانے کیلئے لکڑی لینے کھیتوں میں گئی تھی کہ سانپ نے اسے ڈس لیا۔ وہ بیچاری گرتی پڑتی اپنے گھر کی جانب بھاگی اور اپنے خاوند کو اس واقعے کے متعلق بتایا لیکن اسے ہسپتال لیجانے کے بجائے اسکے توہم پرست خاوند نے ایک جوگی کو بلا کر اسکا علاج شروع کروادیا اوراسی جوگی کے کہنے پر اس نے اپنی بیوی کو گھر کے باہر سڑک پر لٹایا اور اسے پوری طرح گائے کے گوبر کے ڈھیر میں دفن کردیا جب گوبر کا ڈھیر اس کے اوپر سے ہٹایا گیا تو اس کی سانسیں بند ہو چکی تھیں۔

ہاتھ کو ٹچ سکرین میں بدلنے والی سمارٹ واچ

لاہور (نیٹ نیوز) امریکہ کی کارنیگی میلون یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے لیومی واچ نامی یہ ڈیوائس تیار کی ہے، جو پہننے والے کے بازو یا ہاتھ کو ٹچ سکرین میں تبدیل کردیتی ہے اور صارف جلد پر سوائپ اور کلک کرکے اپنے کام کرسکتے ہیں۔فی الحال اسکا پروٹو ٹائپ ورژن پیش کیا گیا ہے اور اسے بنانے والوں کا کہنا تھا کہ اسے پہننے والا بائیں جانب سوائپ کرکے گھڑی کو ان لاک کریگا جسکے بعد ایپس ہاتھ پر ڈسپلے ہونا شروع ہوجائیں گی۔یہ گھڑی 40 سکوائر سینٹی میٹر کا انٹرفیس ہاتھ پر پراجیکٹ کرے گی جو ایک عام سمارٹ واچ کی سکرین سے 5 گنا زیادہ ہے ۔ سمارٹ واچ میں اینڈ رائیڈ 5.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور ہاتھ کو انٹرفیس میں تبدیل کرکے استعمال کرنے پر بیٹری ایک گھنٹے تک کام کرتی ہے ۔ اس پروٹوٹائپ ماڈل کی قیمت 600 ڈالر کے قریب ہونے کا امکان ہے۔

دنیا کی معمر ترین مکڑی چل بسی

سڈنی (نیٹ نیوز) دنیا کی معمر ترین مکڑی 43 سال کی عمر میں چل بسی۔ آسٹریلوی بائیولوجی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس مکڑی کی پیدائش 1974 میں ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نمبر 16 کے نام سے پہچانی جانے والی اس مکڑی کو سب سے پہلے کیڑے مکوڑوں کی زندگی پر تحقیق کرنے والی سائنسدان باربرا یورک مین نے دیکھا تھا۔اس کے بعد سے باربرا نے اس مکڑی کا مشاہدہ جاری رکھا۔یہ مکڑیاں عام مکڑی کی نسبت بھاری جسامت رکھتی ہے اور زہریلی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اگر یہ اپنے بلوں سے نکلتی ہیں تو انسانوں کا شکار بن جاتی ہیں۔ اس قسم کی مکڑیاں صرف ایک محفوظ بل میں رہتے ہوئے طویل عمر پاجاتی ہے۔

معذور مصور نے حیرت انگیز تصاویر بنا ڈالیں

وارسا (نیٹ نیوز) پولینڈ کے 23 سالہ مصور مارئیس کزیرسکی ہاتھوں سے معذور ہیں لیکن وہ حیرت انگیز طور پر حقیقی تصاویر اور پینٹنگز بناتے ہیں۔ باہمت مصورنے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور7 برس کی عمرسے انہوں نے ڈرائنگ بنانا شروع کردی تھی ،اب تک وہ 700 سے زائد تصاویربناچکے ہیں،مارئیس کزیرسکی کی بنائی جانیوالی یہ تصاویرحیرت انگیز طورپرحقیقی لگتی ہیں جنہیں 2013 میں ویانا میں عالمی مصوری کے مقابلے میں دوسرا انعام دیا گیا جبکہ وہ دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن پاروں کی نمائش بھی کرچکے ہیں ۔مارئیس کو خدا داد صلاحیت حاصل ہے کہ وہ حقیقت سے قریب تر پورٹریٹس بناتے ہیں جن میں کردار گویا بولتے دکھائی دیتے ہیں۔

فحش،الف ننگی فلم ویڈیو لیک ہونے کے بعد اداکارہ پیرس ہلٹن کا چونکا دینے والا انکشاف

نیویارک(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پیرس ہلٹن کی 2004ءمیں ایک فحش ویڈیو لیک ہو گئی تھی جس پرداکارہ اب تک خاموش تھیں تاہم اب پہلی بار وہ اس معاملے پر بول پڑی ہیں اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ اس واقعے میں ان پر کیا گزری۔ یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق37سالہ پیرس ہلٹن کا کہنا ہے کہ ”جب میرے سابق بوائے فرینڈ رِک سیلومن کے ساتھ فحش ویڈیو لیک ہوئی تو مجھے ایسے لگاتھا جیسے میرے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی گئی ہو۔ ایک عرصے تک مجھے ایسے محسوس ہوتا رہا جیسے کسی نے میری روح کا ایک ٹکڑا کاٹ کر الگ کر دیا ہو۔“اپنے حالیہ انٹرویو میں پیرس ہلٹن کا مزید کہنا تھا کہ ”اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد لوگوں نے میرے بارے میں جس طرح سفاکانہ روئیے میں باتیں کی اور کمینہ پن دکھایا، اس پر مجھے اور زیادہ تکلیف پہنچی۔ اس دوران کچھ ایسا وقت بھی آیا جب میرا دل کیا کہ میں مر ہی جاو¿ں تو اچھا ہے۔ یہ بالکل ایسے تھا جیسے مجھ میں زندہ رہنے کی خواہش ہی باقی نہ رہی ہو۔ مجھے لگتا تھا کہ مجھ سے ہر چیز چھین لی گئی ہے کیونکہ میں نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ میری اس طرح کی پہچان بنے۔یہ صدمہ میرے لیے اس قدر بڑا تھا کہ اس سے نکلنے میں مجھے ایک عرصہ لگا۔“قا

”میں اب تبدیلی چاہتا ہوں “ابھیشک نے ایشوریابارے خاص اعلان کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک )ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ دو سال تک فلمیں نہ ملنے کے باوجود ایشوریا ان کی ہر لمحے ہمت بڑھاتی رہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’دھوم ‘، ’گرو‘، ’بنٹی اور ببلی‘جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ابھیشیک بچن گزشتہ دوسال سے اسکرین سے دور ہیں، فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث میڈیااور شوبز حلقوں میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ابھیشیک کو فلم انڈسٹری میں مزید کام ملنا بند ہوگیا ہے اور بالی ووڈ میں ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے تاہم دوسال تک گھر بیٹھنے کے بعد ابھیشیک اب فلم’من مرضیاں‘میں نظر آئیں گے۔ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک نے دوسالوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ’میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ میں مزید فلموں میں کام کرنا نہیں چاہتا، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اب تبدیلی چاہتا ہوں، میں جس طرح کی فلمیں پہلے کررہاتھا اب ان سے مختلف فلمیں کرنا چاہتاہوں اور مجھے میری پسند کی فلم ملنے میں دوسال کا عرصہ لگ گیا۔2 سال تک گھر میں فارغ بیٹھنے پر ابھیشیک نے اپنے گھروالوں خصوصاً اہلیہ ایشوریا رائے کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے گھروالوں کوپہلے ہی بتادیا تھا کہ میں صحیح فلم کے انتظار میں ہوں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان دوسالوں میں میرے گھر بیٹھنے پرکوئی اعتراض نہیں کیا اور جہاں تک ایشوریا کی بات ہے وہ بہت اچھی بیوی ہیں، میرے ہر فیصلے میں میری سپورٹ کرتی ہیں۔ ایشوریقا نے میرے اس فیصلے میں بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں سے بھری بس کیساتھ افسوسناک اقدام

فیصل آباد( ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی بس کار سے ٹکرا کر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 کارکنان زخمی ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں پنڈال سجا لیا ہے اور پنجاب بھر سے قافلے مینارِ پاکستان کے سائے تلے جمع ہورہے ہیں، فیصل آباد سے بھی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب کی قیادت میں آنے والے قافلے میں شامل بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں فرخ حبیب سمیت 10 کارکنان بری طرح زخمی ہوگئے۔

عقیدتمندوں کا تانتابندھ گیا ،13سالہ مسلمان لڑکا ہندوﺅں کا بھگوان کیسے بنا ؟

مدھیاپردیش (ویب ڈیسک )بھارت میں 13 سالہ سہیل خان کی کمر پر بالوں کا گھچا ہونے کے باعث ہندو اسے اپنے بھگوان ’ہنومان‘ کا اوتار سمجھنے لگے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاو¿ں کا رہائشی 13 سالہ مسلمان بچہ اس وقت تمام ہندوو¿ں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ اسے دور دراز علاقوں سے دیکھنے اور اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں۔ 13 سالہ مسلمان بچے کا نام سہیل خان ہے اور اس کی کمر پر قدرتی طور پر بالوں کا ایک گچھا بنا ہوا جو روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور ہندو اس بچے کو اپنے بھگوان ہنو مان کا دوسرا جنم مانتے ہیں۔سہیل خان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ہندو اپنی مرادیں پوری کرنے کے لئے بچے سے دعائیں کراتے ہیں جب کہ سہیل خان کو مختلف قسم کے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں جن میں پھلوں کی ٹوکریاں اور نقدی شامل ہے۔ سہیل خان کے گاو¿ں کے افراد نے اس کا نام بجرنگی بھائی رکھ دیا ہے جب کہ جس اسکول میں بچہ زیرِتعلیم ہے وہاں بھی اس کا منفرد مقام ہے اور اساتذہ سمیت تمام بچے اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بچے کے ساتھ بدتمیزی یا ڈانٹ سے گریز کیا جاتاہے۔

راحیل شریف کے لیے نگران وزیر اعظم کا عہدہ

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں تقریباً ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ تاہم وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تاحال نگران وزیراعظم کے ناموں پر اتفاق نہیں کرسکے ہیں۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی زیرقیادت نگران سیٹ اپ چلانے کے آپشن پر دوبارہ سنجیدگی سے غور شروع ہوگیا ہے۔ اس ڈویلپمنٹ سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپشن پر ایک برس پہلے غور شروع کیا گیا تھا اور اس کے لئے جواز یہ تھا کہ پاکستان کو کرپشن سے صاف کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تین برس کے لئے ایک مضبوط نگران حکومت تشکیل دی جائے جو بلاتفریق سب کاکڑا احتساب کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ترین اصلاحات نافذ کرنے کے بعد عام انتخابات کرائے تاکہ ایک نئی لیڈرشپ سامنے آسکے اور ملک درست راہ پر گامزن ہوجائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب چونکہ یہ مرحلہ نزدیک آرہا ہے لہٰذا ملک کے پالیسی سازوں نے اس ایک برس پرانے خاکے میں رنگ بھرنے کے لئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مجوزہ تین سالہ نگران حکومت کے دو میں ہی انتخابی اصلاحات کے تحت صدارتی نظام حکومت متعارف کرانے کا پلان بھی سرفہرست ہے۔ اس کے لئے دلیل یہ اختیار کی گئی ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت‘ متعدد باردو تہائی اکثریت لینے کے باوجود بھی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا ہے لہٰذا ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے اور اہم فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام حکومت سے بدل دیاجائے۔ صدارتی نظام میں نہ صرف فیصلہ سازی کا اختیار فرد واحد کے پاس آجاتا ہے بلکہ انتظامی امور بھی چند لوگ چلاتے ہیں لہٰذا اس صورتحال میں ان بھاری اخراجات سے بھی بچا جاسکے گا جو 345 کے ایوان پرمشتمل پارلیمانی نظام میں بے دریغ کئے جاتے ہیں۔ پھر یہ کہ پارلیمانی نظام کے تحت حکومتی عموماً اپوزیشن سے بلیک میل ہوتی ہے لہٰذا کئی اہم فیصلوں پر عملدرآمد کی پوزیشن میں نہیں رہتی۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے لئے ناگزیر کئی اہم اصلاحات اب تک نافذ نہیں کی جا سکی ہےں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کے پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام حکومت لانے پر جاری بحث نئی نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مختلف سطح پر یہ اسٹڈی 1980ء کے اوائل سے کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کاغذات تیار ہوتے رہے ہیں اور پھر شیلف میں بند بھی کئے جاتے رہے۔ تا ہم باجوہ اس پلان پر عمل نہیں کیا جا سکا۔ اب ایک بار پھر یہ پیپرز نہایت سنجیدگی کے ساتھ زیر مطالعہ ہیں۔ ذرائع کے بقول مجوزہ تین سالہ نگران حکومت کے دور میں جن اہم اصلاحات کو نافذ کرنے کا پلان ہے‘ اس میں صنعت کاروں کی حکمرانی رہے گی‘ جوہر بار الیکشن جیت کر اقتدار میں آجتے ہیں۔ لہٰذا موجودہ انتخابی نظام میں نئی لیڈر شپ ابھر ہی نہیں سکتی۔ ذرائع کے مطابق اصلاحات کے حوالے سے دوسرا اہم ہدف احتساب ریفارمز ہیں۔ پالیسی سازوں کو امید تھی کہ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار میں احتساب سے متعلق اہم اصلاحات کو نافذ کر دے گی‘ لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ پالیسی سازوں کو امید تھی کہ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار میں کمیشن بھی نہیں بن سکا۔ یہ معاملہ 2010ءسے زیر التوا ہے۔ لیکن احتساب بل تک منظوری نہیں کرایا جا سکا۔ اسی طرح ایجوکیشن‘ بیورو کریسی‘ عدلیہ اور میڈیا کے حوالے سے بھی اہم اصلاحات پلان کا حصہ ہیں۔ جبکہ پالیسی سازوں کے خیال میں ان تمام مشکل اہداف کو حاصل کرنے کے لئے نہ صرف دو سے تین برس کی نگراں حکومت درکار ہے‘ بلکہ نگران حکومت کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔ اسی لئے اس کی قیادت کے لئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پالیسی سازوں کی اکثریت کا ان کے نام پر اتفاق ہے۔ ان کے خیال میں جنرل (ر) راحیل شریف نے شہری ‘ دیہاتی اور معاشی ہر قسم کی دہشت گردی کو قریب سے دیکھ رکھا ہے اور اپنے دور میں اس سے نمٹتے بھی رہے ہیں۔ بیرونی مداخلت کے معاملے کو بھی دو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ پھر یہ کہ 41 رکنی اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کے طور پر ان کے مختلف ممالک کے اہم لوگوں سے تعلقات اور ہم آہنگی مزید بہتر ہو چکی ہے‘ اور خلیجی ممالک میں ان کی خاصی آﺅ بھگت ہے۔ پالیسی ساز سمجھتے ہیں کہ جنرل (ر) راحیل شریف دبنگ شخصیت کے مالک ہیں۔ لہٰذا ان کی قیادت میں نگراں حکومت اپنے تمام مشکل اور ہم اہداف حاصل کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر اس آپشن پر عمل کا حتمی فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو اسلامی اتحادی فوج کی گمان کوئی دوسرا پاکستانی سابق جرنیل بھی سنبھال سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اگلے ایک ڈیڑھ برس میں ریٹائر ہونے والی کوئی اہم فوجی شخصیت کو ہی سعودی عرب یہ ذمہ داری دیدے۔ ذرائع کے مطابق اہم مرحلہ یہ ہے کہ مجوزہ پلان پر عمل درآمد کا طریقہ کار کیاہو گا؟ اس کے لئے زیادہ توقعات یہ رکھی جا رہی ہیں کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو پائے گا یا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس صورت حال میں یہ ایشو پہلے پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا اور وہاں بھی حل نہ ہونے پر بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں آجائے گی اور اس صورت میں مرضی کی نگراں حکومت لانا آسان ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حالات کو بھانپتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیراعظم اور دیگر سیٹ اپ پر اتفاق کر لیتی ہیں رتو پلان بھی کے تحت چند ماہ کی نگراں حکومت کو مخصوص حالات کے تناظر میں توسیع دی جا سکتی ہے اور پھر اس مرحلے کے دوران ہی جنرل (ر) راحیل شریف کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا جائے گا۔ نگراں حکومت میں صاف ستھرے کردار کے مالک ریٹائرڈ بیورو کریٹس‘ ریٹائرڈ ججز اور ریٹاڈ فوجی افسران بھی شامل ہوں گے۔ ان میں سے بہت سوں کو امور حکومت چلانے کے کورس بھی کرائے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنی مدت ختم ہونے سے صرف ایک ماہ پہلے بجٹ پیش کرنے اور پانچ وفاقی وزرا کی کابینہ میں حیران کن شمولیت سے متعلق حکومت کے اقدامات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ کیونکہ منصوبہ سازوں کو یہ سن گن بھی مل رہی ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مخصوص حالات الیکشن ایک برس کے لئے آگے بڑھانے کا آئینی اختیار استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو اسے بھی کاﺅنٹر کرنے کا پلان بنایا جائے گا۔

بجٹ کے بعد ایک اور دھماکہ ۔۔عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل سے پیٹرول 3 روپے 22 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی۔آئندہ ماہ کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرتے ہوئے اسے پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کردیا جس میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور دیگر مصنوعات میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

11نکات پھر نیا پاکستان بنائیں گے ،عمران کا اہم اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جس کے دوران پارٹی چیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے لیے 11 نکات پیش کیے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری قوم نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، وعدہ کرتا ہوں خون کے آخری قطرے تک عوام کے لیے لڑوں گا۔اپنے نکات کی تفصیلات بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ  تعلیم اور صحت کے لیے زیادہ رقم مختص کریں گے، ملک چلانے کے لیے پیسہ باہر سے نہیں، ملک سے ہی اکٹھا کر کے دکھائیں گے۔