کینسر کے مریضوں کیلئے خو شخبری،ایسا آسا ن علا ج کہ سو شل میڈیا پر دھو م مچا دی

نیو یا رک (ویب ڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کینسر کی شکا یت ہے اور بار با ر علا ج کے با وجو د آرا م محسو س نہیں ہو تا ہے تو گنے کا رس کینسر کا قدرتی علاج ہے۔ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گنے کے رس میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور آئرن کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کینسر کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔علا ج نے سو شل میڈیا پر بھی دھو م مچا دی۔

انیل کپور نے سونم کی شادی بارے قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار انیل کپور نے اپنی صاحبزادی سونم کپور کی شادی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا، ‘میڈیا نے میرا اور میرے اہلخانہ کا ا±س وقت سے ساتھ دیا ہے، جب ہم نے اپنا کیریئر شروع کیا تھا، ہم درست وقت آنے پر ہر چیز میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔’واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سونم کپور اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ آئندہ ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پر انسداد پولیو ویکسین کے استعمال کے بعد جاں بحق

پشاور (ویب ڈیسک) ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پر انسداد پولیو ویکسین کے استعمال کے بعد جاں بحق ہوگئے، جب کہ محکمہ صحت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور شہر کے علاقے شاہین مسلم ٹاو¿ن میں مبینہ طور پر 3 بچے پولیو ویکسین لگنے کے بعد دم توڑ گئے، والدین کے مطابق 12 ماہ کے ریحان، 4 ماہ کے شہرام اور ایک ماہ کے عالیان کو پولیو ویکسینیشن سینٹر میں پولیو سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد ان کو تیز بخار ہو گیا اور یہ تینوں بجے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق تینوں ننھے بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا تاہم والدین نے حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جسے 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کابل میں دو دھماکے 21افراد ہلاک ،درجنوں زخمی حالت تشویشناک

کابل(ویب ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پہلا دھماکا ششدرک کے علاقے میں افغان خفیہ ایجنسی ‘این ڈی ایس’ کے دفتر کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا 15 منٹ بعد وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر اُس وقت ہوا، جب وہاں صحافی اور سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

نئے شناختی کارڈ کی فیسوں کے بعد انگوٹھے کی تصدیق کی فیس بھی بڑھ گئی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نئے شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافے کے بعد ایک اور اعلان نادرا نے انگوٹھے کی تصدیق کی فیس میں 150 فیصد اضافہ کردیاتھمب ویری فکیشن پہلے دس روپے اب پچیس روپے میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے شناختی کارڈکی قیمتوں میں اضافے کے بعد نادرا حکام نے نیا فیصلہ سنا دیاہے جس کے مطابق شناختی کارڈ بانے والوں کو انگھوٹھے کی تصدیق کے لئے اضافی 25روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس سلسلے میں بتایا جا رہاہے کہ اضافے کا مقصد نادرا کو درپیش مالی مسائل سے نکالنا ہے۔

جلسہ گاہ میں قومی پرچم لہرانے والے کیساتھ افسوسناک اقدام

سوات (ویب ڈیسک) گزشتہ روز پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ میں شریک نوجوان کو جلسہ گاہ میں پاکستانی پرچم لہرانے سے روکدیا گیا بلکہ کچھ کارکنوں نے اسے زبردستی وہاں سے باہر نکل جانے کا کہا۔ نوجوان کے مطابق اسے کہا گیا کہ پاکستانی جھنڈا لہرا کر بدمزگی پیدا نہ کرو۔

دنیا کے طاقتور ترین جوڑے نے گنیز بک میں نام درج کرالیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کے لئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں، اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت اور طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے برٹس کرس نامی شخص اور ان کی اہلیہ لیزا پٹمن کا خواب تھا کہ وہ دنیا کی سب سے طاقتور جوڑی بنیں اور اب انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت کر دکھایا ہے۔برطانوی جوڑے نے مارشل آرٹ اسکول میں منعقد کیے گئے ایک تائیکوانڈو مقابلے میں حصہ لیا جس میں شریک افراد کو ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ لکڑی کے تختے توڑنے تھے۔ برٹس کرس نے ایک منٹ میں 315 لکڑی کے تختوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا اور ان کی اہلیہ لیزا پٹمن نے 230 تختوں کو توڑ کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ لیزا پٹمن کا کہنا تھا کہ 5 برس سے ہم گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بنانے کی کوشش کر رہے تھے اور آج وہ دن آگیا جب ہم نے ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانا آسان ہے تو ایسا بلکل نہیں ہے ان پر بھروسہ نہ کیجیے۔

شہر لہور دا، مجمع پشور دا تے ایجنڈا کسے ہور دا،نوا زشریف کا عمران کے جلسہ بارے دلچسپ رد عمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے ایجنڈے کو 10 بیس سال مل جائیں تو پاکستان کی تصویر بدل سکتی ہے، پنجاب اور دیگر صوبوں میں جو کچھ ہوا اس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا شہر لہور دا، مجمع پشور دا تے ایجنڈا کسے ہور دا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ شہر لہور دا، مجمع پشور دا تے ایجنڈا کسے ہور دا کی منہ بولتی تصویر ہے۔ ان کے کھوکھلے نعرے ہم پچھلے کئی سالوں سے سن رہے ہیں لیکن جب واسطہ پڑا تو پتا لگا، جو کچھ کے پی میں ہوا دنیا کو پتا چل گیا ہے، پنجاب کے مقابلے میں تینوں صوبوں کا دور دور تک کوئی موازنہ اور مقابلہ نظر نہیں آتا، فرق صاف ظاہر ہے کہ مسلم لیگ جب بھی آئی ہے اس نے ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر عمل کیا ہے۔