پاک ویسٹ انڈیز میچ کیلئے شائقین نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا شروع

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی سرزمین آج ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرنے جارہی ہے جس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ا?ج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ دیکھنے کے لئے ا?نے والے شائقین نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے جنہیں شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ ایریاز سے گراو¿نڈ تک لایا جارہا ہے جہاں سے وہ سیکیورٹی چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم کے اندر داخل ہورہے ہیں۔ مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم نجی ہوٹل میں موجود ہے جہاں سے کچھ دیر بعد کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم منتقل کیا جائے گا۔پاک ویسٹ انڈیز میچ کے لئے اوپنر احمد شہزاد کو نہ کھلانے کی تجویز ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اسکواڈ احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد ، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد قیادت کے فرائض انجام دیں گے جنہیں ا?ندرے فلیچر، مارلن سیموئلز، چیڈوک والٹن، سیموئل بدری، کیسرک ولیم، اوڈین سیموئل، دنیش رامدین، رومان پاویل، کیمو پال، ریاد ایمرٹ، اینڈری میکارتھی اور ویراسیمی پرمائل کی خدمات حاصل ہیں۔

دلربا ڈھونڈنے کیلئے نو جوان کا گر لز یو نیورسٹی میں داخلہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ ڈھونڈنے کی خاطر لڑکیوں کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔چین کی حکومت نے ملک میں صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی کے ذریعے آبادی پر تو کنٹرول حاصل کرلیا لیکن اس کی وجہ سے دیگر بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، اسی پالیسی کی وجہ سے بہت سے شہروں میں 100 لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کی تعداد 130 ہے جس کی وجہ سے لڑکوں کو اپنا لائف پارٹنر ڈھونڈنے میں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا حل ڈھونڈنے کے لیے ایک چینی نوجوان نے منفرد طریقہ کار اختیار کیا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لڑکیوں کی یونیورسٹی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں 18 سالہ لڑکے کو داخلہ لیتے ہوئے دکھایا گیا اور جب نوجوان سے پوچھا گیا کہ وہ لڑکیوں کی یونیورسٹی میں کیوں داخلہ لینا چاہتا ہے تو اس نے یہ اعتراف کرنے میں دیر نہیں کی کہ دراصل وہ یہاں اس لیے تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے کہ اسے گرل فرینڈ بنانے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایسٹر۔ خرگوش اور انڈے آخر کڑیاں کیا ہیں

ایسٹر کے تہوار سے ج±ڑی سب سے دلچسپ روایت’ ایسٹر ایگز‘ اور ’ ایسٹربنی ‘کی ہے۔ایسٹر پربچے نہایت شوق اور دلچسپی کے ساتھ انڈوں کو قوس و قزاح کے رنگوں میں رنگ دیتے ہیںجس کے بعد عزیز و اقارب کے ساتھ کھیل کے مقابلوں میں انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ایڈورٹائیزمینٹ ایسٹر، خرگوش اور انڈوں کا آپس میں تعلق کیا ہے؟ایسٹر پرانڈوں اور خرگوش کی روایات کا تعلق مسیحی مذہب سے نہیں ہے اور ان کا ذکر مسیحی برادری کی مقدس کتاب انجیل میں بھی نہیں ملتامگرصدی در صدی ایسٹرسے جڑی یہ روایات پروان چڑھتی گئی۔ایسٹر، خرگوش اور انڈے کہا جاتا ہے کہ’ ایسٹر بنی‘ جرمن تارکین وطن کی جانب سے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا، اسی طرح انڈوں پر سجاوٹ کا ا?غاز17 ویں صدی میں جرمنی سے ہی ہوا تھا اور دو سو سال گزر جانے کے بعد بھی یہ روایت آج تک زندہ ہے۔

2018میں حکومت پی ایس پی کی انیس قائم خانی کا ایسا دبنگ بیان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اس موقع پر انیس قایم خانی کا کہنا تھا کہ 2018میں سندھ کے اندر پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا۔پاکستان ہاو س میں انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر اور دیگر پی ایس پی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کو رد کرتے ہیں ان حلقہ بندیوں کو منسوخ کیا جائے۔

ہیپی برتھ ڈے….محسن پاکستان

لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستانی ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 82برس کے ہو گئے ، آج (اتوار ) یکم اپریل کو سالگرہ منائیں گے ۔ اس روز ان کے چاہنے والے خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے،وہ ایک نامور سائنسدان ہیں۔ انہوں نے مئی 1998 میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں سائنسی، تحقیقی اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں۔ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

اسمتھ نے معافی کی حدکر دی 9سالہ بچے سے بھی معافی مانگ لی

آسٹریلیا کی معروف ٹی وی چینل کی نیوز کاسٹرڈیبورا نائٹ نے معزول کرکٹ کپتان اسٹیو اسمتھ کی تعریف کرتے ہو ئے کہا ہےکہ انہوں نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر ان کے9سالہ بیٹے سے ذاتی طور پر معافی مانگی ہے۔ڈیبورا نائٹ کا کہنا ہے کہ اسمتھ کا یہ عاجزانہ عمل میرے لئے غیر متوقع تھا جس نے مجھ سمیت تمام لوگوں کو متاثر کیا ،اسمتھ کو اس بات کا احساس ہے کہ اس سے بڑی غلطی ہو ئی ہے اور وہ اس غلطی پر سخت نادم ہے اس معافی مانگنے کی تفصیل بیان کرتے ہو ئے نیوز کاسٹرڈیبورا نائٹ نے بتایا کہ میڈیا پر کپتان اسٹیو ا سمتھ ،ڈیوڈ وارنراور بینکروفٹ کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ٹیمپرنگ کے خبروں اور اسٹیو اسمتھ کی آنسوﺅں سے بھر ی سڈنی ایئر پورٹ پر پریس کانفرنس سے میرے 9سالہ بیٹے ڈیرسی نے رونا شروع کردیا۔

پہلا ٹی 20 ۔۔۔ کراچی میں آج کالی آندھی چلے گی ، شاہینوں نے بھی کمر کس لی

کراچی(سٹی رپورٹر)روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ میلہ لگنے کو تیار ۔ ویسٹ انڈیز اور قومی ٹیم کے درمیان آج بروز اتوار نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو بھی سجا دیا گیا ہے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کافی متوازن ہے۔دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد (کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لاء(ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس (معاون کوچ)، ریان میرون (معاون کوچ)، ویرنن ولیمز (فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر اگسٹس (ویڈیو ڈیٹا اینالسٹ) شامل ہیں۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ویول ہائنڈز بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو نے کہا کہ ’کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان پہنچی ہے۔پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔ویسٹ انڈیز کے مستقل کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو ہنگامی صورتحال میں ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔وہ پہلی بار اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر بھی پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس گیل اور کیرون پولارڈ،لینڈل سمنز،ڈیوائن اسمتھ اور سنیل نارائن بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں پی ایس ایل سے 3 لڑکے بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔قومی ٹیم میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔آئی سی سی نے بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کو پاکستانی امپائرز ہی سپروائز کریں گے جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے، سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ بون 1987 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کیلئے ٹریفک پلان

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے ٹریفک پلان کا اعلان کرتے ہوئے انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے مرتب کردہ ٹریفک پلان کو ہی سیریز کے دوران لاگو کردیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق میچز کے روز شارع فیصل پر کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی جبکہ گاڑیوں کو ڈرگ روڈ اور وہاں سے راشد منہاس روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ترتیب دیئے گئے پلان کے مطابق راشد منہاس روڈ سے براستہ ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم جانے والی سڑک بند رکھی جائے گی اور نیپا سے مزار قائد تک، یونیورسٹی روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ بھی بند رہے گی۔لیاقت آباد 10 نمبر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی اور وہاں سے آنے والے ٹریفک کو کریم آباد اور عائشہ منزل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے مخصوص مقامات پر پارکنگ رکھی گئی ہے جن میں گلشن اقبال کا حکیم سعید گراو¿نڈ، اردو یونیورسٹی گراو¿نڈ اور سنڈے بازار گراو¿نڈ شامل ہے۔ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گرانڈ میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ کشمیر روڈ پر کے ایم سی گراو¿نڈ، کے ڈی اے کلب اور چائنا گراو¿نڈ میں پارکنگ رکھی گئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 2 اور 3 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

‘سی پیک سے گلگت بلتستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا‘

گلگت بلتستان (ویب ڈیسک )پاکستان میں چین کے سفیر یو جنگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں میں گلگت بلتستان کا کردار کلیدی ہے اور اس خطے کے رہائشیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اسلام آباد میں گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی بی سی سی آئی) کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘چین کی حکومت گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے مابین تجارتی تعلقات کی بنیاد پر ترقی کی خواہاں ہے‘۔

کریتی ٹائیگر شروف کے ساتھ پھیرے لینے کیلئے تیار

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے ٹائیگرشروف کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے ٹائیگرشروف کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر شروف عمدہ اداکارانہ صلاحیتوں کے حامل اداکار ہیں کیونکہ وہ ہر فلم میں اپنے منفرد انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلم”باغی 3“ بنائی گئی تو میں ضرور اس فلم کا حصہ بننا چاہوں گی۔ اداکارہ کریتی سینن فلم ”ہاﺅس فل 4“ میں دکھائی دیں گی جس میں اداکار اکشے کمار، بوبی دیول اور رتیش دیش مکھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

”مجھ سے شادی کرو گی؟“ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ پیشکش کہاں اور کس موقع پر ہوئی اور ماہرہ خان نے کیا جواب دیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر منظرعام پر آئی تو ایک طوفان برپا ہو گیا اور ہر جانب سے تبصروں اور تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔کسی نے کہا کہ دونوں کے درمیان کوئی ”کھچڑی“ پک رہی ہے اور معاشقہ چل رہا ہے اور شائد دونوں شادی بھی کر لیں اور اب یہ خبر بھی منظرعام پر آ گئی ہے کہ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ لیکن یہ جان کر آپ کا سارا جوش و جذبہ ‘ماند’ پڑ جائے گا کہ آج اپریل فول ہے اور بھارتی میڈیا نے اسی مناسبت سے مذاق کے طور پر یہ خبر شائع کی ہے جس کا حقیقت کیساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔