تازہ تر ین

ایم کیوایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

امریکا(ویب ڈیسک )ایم کیوایم لندن کے سابق ترجمان اور رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے امریکا سے بیان جاری کیا ہے کہ ان کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور مستقبل میں بھی کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی یوسف شہوانی نے بھی جماعت چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ یوسف شہوانی نے پی ایس پی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاو¿س میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سابقہ جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی چئیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اراکینِ صوبائی اور قومی اسمبلی زور زبردستی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کی تباہی اور منافقت دیکھ کر ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv