تازہ تر ین

رضا مندی سے زنا جائز ۔۔اقوام متحدہ اور اسکی چہیتی این جی او کی سازش تیار

اسلام آباد(نیااخبار رپورٹ)اقوام متحدہ پاکستان میں باہمی رضامندی کے جنسی عمل کو جائز اور قانونی بنانے کے لئے متحرک ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے ضابطہ پر اس سفارش کو ملاحظہ کیا ہے جو تیسرے عملی دوری نظرثانی رپورٹ (یو آئی آر) میں کی گئی ہے اور جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ان قوانین کو ختم کیا جائے جو زنا اور غیر شادی شدہ جنسی عمل کو روکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ردعمل کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس سفارش پر غور کرے گا اور حتمی فیصلہ کرے گا کہ مستقبل میں کسی بھی وقت اس کو تسلیم کیا جائے گا یا رد کیا جائے گا ۔ وزارت انسانی حقوق کے ایک دوسرے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر اس سفارش کو دیکھا ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا ادارہ آنے والے دنوں میں یہ دستاویزات جاری کرے گا ۔اقوام متحدہ کے زیراہتمام یو آر آئی ایک انتہائی ممتاز اور نمایاں غیرسرکاری این جی او ہے جو کہ یو این کی سماجی اور معاشی کونسل کے ساتھ مشاورتی درجہ کا مقام رکھتی ہے اور یو این کی دوسری بہت سی ایجنسیز کے ساتھ عرصہ دراز سے اشتراکی طور پر کام کرتی ہے۔ متحدہ مذہبی ابتداکار (United Religions Initiative) کے نام سے کام کرنے والی یو آر آئی این جی او نے جون 2015ءمیں اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر Joint Anniverses تقریبات کو منایا۔ ولیم ای سوئنگ نے اس موقع پر کہا کہ اگر اقوام متحدہ بن سکتا ہے تو متحدہ مذاہب کیوں نہیں بن سکتا۔کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ اور یو آر آئی مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ یو آر آئی کے ترجمان نے یو این اسمبلی میں مختلف موضوعات مثلاً کیمیائی ہتھیاروں سے پاک ممالک‘ امن اور خواتین کے حقوق پر زوردار بحث کی ہے۔ یو آر آئی نے گاہے بگاہے سالانہ اپنے یوتھ نمائندگان کا وفد یو این کے Events میں بھیجا ہے۔ 2015ءمیں یو آر آئی کو یو این کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا گیا۔ این جی او نے یو این او کے انٹرنیشنل امن کے دن (Peace Day)اور بین المذاہبی ہم آہنگی ہفتہ کو پوری دنیا میں منایا۔ عبداللہ II (اردن) نے ایک انٹرنیشنل بین المذاہبی ہم آہنگی مقابلے کا انعقاد کیا جس میں یو آر آئی کے بہت سے گروپس نے شمولیت کی۔ ولیم ای سوئنگ نامی ریٹائرڈ بشپ یو آر آئی کے بانی ہیں جنہوں نے 1980ءسے 2006ءتک کیلیفورنیا کے امریکن چرچ میں بطور پادری اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ این جی او زیادہ تر ایڈز کی سرچ پر کام کرتی ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک فاﺅنڈیشن بھی قائم کی۔ این جی او کے بانی ولیم ای سوئنگ کے مطابق جنسی تعلقات کی بنیادی وجہ ایڈز ہی ہے جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ولیم نے مصر کے اسلامی سکالروں سے بھی طویل ملاقاتیں کی ہیں تاکہ انہیں بھی قائل کیا جا سکے کہ عورت کا مرد سے جنسی تعلق جائز ہے ناجائز نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv