تازہ تر ین

اگر اپ کا موبائل گم ہو جائے اور فیس بک کو لاگ آف نہ کیا ہو تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ،زبردست فیچر آگیا

لندن (ویب ڈیسک)اگر تو آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کبھی کسی پبلک کمپیوٹر یا دوست کی ڈیوائس پر اس سوشل میڈیا سائٹ پر لاگ ان ہو کر لاگ آ?ٹ کرنا بھول گئے ہوں؟اگر نہیں بھی ہوا مگر آپ کا اسمارٹ فون چھن جائے جس میں فیس بک آئی ڈی لاگ ان ہو تو اس صورتحال میں اپنی پروفائل تک لوگوں کی رسائی کو روکنے کے لیے کیا کریں گے ؟اس کا آسان حل فیس بک نے اپنے ایک ایسے فیچر میں رکھا ہوا ہے جو اکثر افراد کو معلوم نہیں یا اس پر کبھی توجہ ہی نہیں دی۔اگر آپ کبھی اپنے اکا?نٹ کو کسی ڈیوائس پر لاگ آ?ٹ کرنا بھول جائیں اور کسی دوسری جگہ جاکر یاد آئے یا فون چھیننے کے بعد فیس بک اکا?نٹ کی فکر ہو تو کسی دوسری ڈیوائس سے فیس بک پر لاگ ان ہوں۔اب اوپر دائیں جانب کونے پر بنے ایرو پر کلک کرکے سیٹنگز کا آپشن کھولیں۔سیٹنگز کھلنے کے بعد بائیں جانب جنرل سے نیچے موجود سیکیورٹی کے آپشن پر کلک کریں۔اب دائیں جانب کئی آپشنز آجائیں گے جس میں سے ‘ Where You’re Logged In ‘ کے آپشن پر کلک کریں۔اب آپ کے سامنے ڈیسک ٹاپ، اسمارٹ فون وغیرہ پر لاگ ان کی ہسٹری کھل کر سامنے آجائے گی۔تو آپ کسی بھی لاگ ان کے نیچے موجود ‘ End Activity ‘ پر کلک کرکے اس ڈیوائس سے لاگ آ?ٹ ہوسکتے ہیں جس پر آپ لاگ ان ہوکر بھول گئے ہو یا وہ ڈیوائس چھن گئی ہو۔اینڈ ایکٹیوٹی پر کلک کرتے ہی آپ کا اکا?نٹ اس ڈیوائس سے فوری طور پر لاگ آ?ٹ ہوجائے گا، تاہم اس کے بعد اپنا پاس ورڈ بدل دینا بھی زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔فیس بک کے اس فیچر سے آپ واقف تھے؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv