تازہ تر ین
sarfaraz

ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ ہدف

کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ کرنے کی کوشش کریں گے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ہمارے بولرز خاصے تجربہ کار ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ برقرار رکھنے کیلئے تینوں میچز جیتنے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہوگا۔قومی کپتان نے کہا کہ مختصر فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، حسن علی اور محمد عامر دونوں پاکستان کے اہم بولرز ہیں۔سرفراز احمد نے بتایا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولرز راحت علی، شاہین آفریدی اورعثمان شنواری آرام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں امید ہے دنیا کی اور ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔میرے لئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ میں اپنی سرزمین پر قیادت کی ذمہ داری ادا کروں گا ۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوں گا کیوں کہ ان ہی کی کوشش سے پہلے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوا اب ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی20سیریز کراچی میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کراچی میں کامیاب فائنل پر کراچی کے عوام کو مبارک بار دی اور پاک فوج ،رینجرز، پولیس ، حکومت سندھ اور پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ۔ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہو ئے سرفراز نے کہا کہ ہوم ٹیم کو اپنے تماشائیوں اور میڈیا کے سامنے پریشر میں کھیلنا پڑتا ہے، عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسان حریف نہیں ہو گی ،خاص طور پران کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، انہیں شکست دینا آسان کام نہیں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv