عمران خان کا لاہور میں تاریخی استقبال، لبرٹی میں کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف کیمپس کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ، وہ ہفتہ اور اتوار کا دن لاہور میں ہی گزاریں گے۔ اس موقع پر وہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ لاہور کے دورے کے دوران کپتان نے سب سے پہلے لبرٹی چوک میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کا فیصلہ کیا۔ وہ لبرٹی چوک پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے کیلئے امڈ آئی۔ اس موقع پر عمران خان گاڑی سے باہر آگئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔

سیاست کو پیری مریدی سے الگ کریں گے سانگھڑ میں بلاول کا دھواں دار خطاب ، کپتان اور نواز پر برس پڑے

سانگھڑ(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف یا ان کے اتحادیوں نے صرف الزامات کی سیاست کی ہے لیکن روز گار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غربت بڑھتی جا رہی ہے۔سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ روز گار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غربت بڑھتی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ملک دشمن پالیسی کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ہے جو عوامی مسائل کی سیاست کرتی ہے، ہم سات سال سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم نے 6 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر کامیاب منصوبے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی، کسی بھی پتھر کو اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اس کی بنیاد میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، خوشحالی چاہتے ہیں، روٹی کپڑا اور مکان چاہتے ہیں اور انہیں یہ سب صرف پیپلز پارٹی ہی فراہم کر سکتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پورا ملک پانی کی کمی کا شکار ہے لیکن سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاق سندھ کو اس کے حصے کا پانی فراہم نہیں کر رہا، ارسا سندھ کو اس کے حصے کے پانی کے لیے ترسا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں تو عوام کو پیاسا رکھتے ہیں لیکن ہم نے سندھ کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹس لگائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر کامیاب منصوبے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی، کسی بھی پتھر کو اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اس کی بنیاد میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، خوشحالی چاہتے ہیں، روٹی کپڑا اور مکان چاہتے ہیں اور انہیں یہ سب صرف پیپلز پارٹی ہی فراہم کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ اسے تباہ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ فنکشنل لیگ ہے، سانگھڑ میں 50 سال سے حکومت میں ہونے کے باوجود فنکشنل لیگ نے سانگھڑ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گرینڈ الائنس سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے، یہ سارے کے سارے وہ لوگ ہیں جو کبھی وزیراعلیٰ، کبھی وزیر اور کبھی مشیر رہے ہیں لیکن ان کو گھوٹکی کے الیکشن میں عوام نے ان کی حیثیت دکھا دی ہے۔

امریکی ویزہ کیلئے اپنی سوشل میڈیا تفصیلات بھی دینا ہوں گی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو اب بہت جلد اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس، سابقہ ٹیلی فون نمبرز اور ای میل ایڈریسز کی تفصیلات بھی امریکی حکام کو فراہم کرنا پڑھیں گی۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جمعہ کو شائع ہونے والی منصوبہ بندی کے مطابق امریکا کے ویزہ کی درخواست دینے والے افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایک فہرست فراہم کی جائے گی جس پر درخواست گزاروں کو ویزہ درخواست کے ساتھ گزشتہ پانچ برس کے دوران اپنے زیر استعمال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور شناخت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔فیڈرل رجسٹرار کی جانب سے شائع ہونے والے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر سوالات میں درخواست گزاروں سے پانچ برس کے دوران ان کے زیر استعمال ٹیلی فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور بین الاقوامی سفر کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔یہ نئے قوانین گزشتہ برس تجویز کیے گئے تھے اور ان کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کا سفر کرنے والے افراد کو ”سخت جانچ پڑتال“ سے گزرنا ہوگا۔مذکورہ تجاویز کو انسانی حقوق نے پرائیوسی کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے قوانین کے ذریعے شدت پسندانہ خیالات رکھنے والے افراد کی نشاندہی ممکن ہے کیونکہ دسمبر 2015 میں سان برناڈینو میں فائرنگ کرنے والا شخص سوشل میڈیا پر مبینہ شدت پسندی پھیلانے کے باوجود امریکی ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔نئے قوانین کا اطلاق امریکی DS-260 ”امیگرنٹ ویزہ اور ایلین رجسٹریشن فارم“ اور DS160 ”نان امیگرنٹ ویزہ درخواستوں“پر ہوگا، تاہم سفارتی اور ا?فیشل ویزہ پر امریکا ا?نے والے افراد پر نئے قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔قوانین کے اعلان کے بعد 60 روز تک کوئی بھی ادارہ یا شخص تبدیلی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ 29 مئی تک ان کا اطلاق ہوجائے گا۔

بندوبست ضروری ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی کی خبردیدی

کراچی (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے رمضان میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنےکا امکان ہے جب کہ ماہ رمضان کافی گرمی اور موسم خشک رہے گا۔ڈی جی میٹ نے بتایا کہ مارچ میں سندھ میں گرمی نے کئی سال کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ڈی جی میٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے، گرمی زیادہ ہونے کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا البتہ جون کے آخری ہفتے میں مون سون کے آغاز پرخشک سالی میں کمی آئے گی۔ڈاکٹر غلام رسول نے مزید بتایا کہ منگلا اورتربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرہیں، اپریل سے برف پگھلنے اور مئی میں گلیشیئر پگلنے سے ڈیموں میں کچھ پانی آئے گا تاہم گلیشیئر کا پانی ڈیموں میں آنے کے باوجود تمام ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی۔

رنویر سنگھ کی دیپکا سے شادی بڑی خبر آگئی ، بالی ووڈ میں کھلبلی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی دوستی سے تو سب ہی واقف ہیں اور مداح بھی بے صبری سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے ہیں ایسے میں دونوں کی شادی ممکنہ طور پر رواں برس کے آخر میں طے پا گئی ہے۔بھارتی ویب سائٹ ممبئی مرر کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا رواں برس کے آخر میں شادی کر رہے ہیں، جس میں پورے ہندو رسوم و رواج ادا کیے جائیں گے۔اس سے قبل دونوں کی شادی رواں برس جون یا جولائی میں ہونے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں کے اہل خانہ نے گزشتہ ہفتے ملاقات کی اور شادی کی تقریبات کے حوالے سے معاملات طے کیے، جس کے دوران شادی کی تاریخ ستمبر سے دسمبر کے درمیان طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ُجُھوٹوں کا عالمی دن کل منایا جائیگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اپریل فول کاشکار ہونے والے لوگ شدید صدمے میں مبتلا ہوکر جان فول کی حقیقت سے بھی واقف نہیں۔

مسلمانوں نے اسپین میں تقریباً آٹھ سو سال تک حکومت کی، اس دوران عیسائیوں نے مسلمانوں کو شکست سے دوچار کرنے اور اسلام کی جڑوں کو اسپین سے اکھاڑ پھینکنے کی بیشمار کوششیں کیں مگر اپنی کسی بھی کوشش میں ان کو کامیابی نصیب نہ ہوئی،انہوں نے اپنی پے درپے ناکامیوں اور مسلمانوں کی طاقت اور قوت کے اسباب جاننے کے لیے اسپین میں اپنے جاسوسوں کو بھیجا تاکہ وہ مسلمانوں کے ناقابل شکست ہونے کا راز پا سکیں۔ ان جاسوسوں نے اپنے آقاوں کو یہ رپورٹ دی کہ چونکہ مسلمانوں میں تقویٰ موجود ہے اور وہ قرآن اور سنت کی مکمل اتباع کرتے ہیں اور حرام اور منکرات سے بچتے ہیں اس لیے وہ ناقابل شکست ہیں۔ جب انہوں نے مسلمانوں کی طاقت کا راز پا لیا تو اپنی ساری ذہنی قوت اس بات پر خرچ کردی کہ کسی طریقے سے مسلمانوں کو انکی اس روحانی طاقت سے محروم کردیا جائے، اس کے لیے انہوں نے یہ حکمت عملی وضع کی کہ شراب اور سگریٹ کی مفت ترسیل اسپین کو شروع کر دی۔ انکی یہ ترکیب کامیاب رہی اور ان اشیائ کے استعما ل کی وجہ سے مسلمانوں میں اخلاقی کمزوریا ں نمایاں ہونے لگیں خصوصاً مسلمانوں کی نوجوان نسل اس سازش کا سب سے زیادہ شکار ہوئی،مسلمان اخلاقی تنزلی کا شکار ہوکر کمزور پڑ گئے اور پھر جب عیسائی افواج نے اسپین کو فتح کیا تو اس وقت اسپین کی زمیں پر مسلمانوں کا اتنا خون بہا یا گیا کہ فاتح فوج کے گھوڑے جب گلیوں سے گزرتے تھے تو ان کی ٹانگیں گھٹنوں تک مسلمانوں کے خون میں تر ہوجاتی تھیں۔
جب قابض افواج کو یقین ہوگیا کہ اب اسپین میں کوئی بھی مسلمان زندہ نہیں بچا تو انہوں نے گرفتار مسلمان فرما روا کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنے خاندان کیساتھ واپس مراکش چلا جائے جہاں سے اسکے آباو¿ اجداد آئے تھے ،قابض افواج غرناطہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور ایک پہاڑی پر اسے چھوڑ کر واپس چلی گئی جب عیسائی افواج مسلمان حکمرانوں کو اپنے ملک سے نکال چکیں تو حکومتی جاسوس گلی گلی گھومتے رہے کہ کوئی مسلمان نظر آئے تو اسے شہید کردیا جائے ، جو مسلمان زندہ بچ گئے وہ اپنے علاقے چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جا بسے اور وہاں جا کر اپنے گلوں میں صلیبیں ڈال لیں اور عیسائی نام رکھ لئے۔ اب بظاہر اسپین میں کوئی مسلمان نظر نہیں آرہا تھا مگر اب بھی عیسائیوں کو یقین تھا کہ سارے مسلمان قتل نہیں ہوئے کچھ چھپ کر اور اپنی شناخت چھپا کر زندہ ہیں اب مسلمانوں کو باہر نکالنے کی ترکیبیں سوچی جانے لگیں۔ پھر ایک منصوبہ بنایا گیا، پورے ملک میں اعلان ہوا کہ یکم اپریل کو تمام مسلمان غرناطہ میں اکٹھے ہوجائیں تاکہ انہیں انکے ممالک بھیج دیا جائے جہاں وہ جانا چاہیں۔اب چونکہ ملک میں امن قائم ہوچکا تھا اور مسلمانوں کو خود ظاہر ہونے میں کوئی خوف محسوس نہ ہوا، مارچ کے پورے مہینے اعلانات ہوتے رہے ،مسلمانوں کے لئے بڑے بڑے میدانوں میں خیمے نصب کردیئے گئے جہاز آکر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوتے رہے ، مسلمانوں کو ہر طریقے سے یقین دلایا گیا

کیا چیف جسٹس ٹیک اوورکرنے کے چکر میں ہیں؟اہم سوال کا چونکا دینے والاجواب خود ہی دیدیا

کراچی (ویب ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں میں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں، انتظامیہ کے کاموں میں مجبوراً مداخلت کرنی پڑتی ہے پھر ہمیں بے وقوف کہا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول اسپتال مٹھی تھرپارکر میں 5 بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری صحت نے رپورٹ پیش کی کہ بچوں کی زیادہ تر ہلاکتیں کم وزن، نمونیا اور ہیضے سے ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی اور زیادہ بچوں کی پیدائش بھی موت کی وجوہات میں شامل ہیں، ڈاکٹرز مٹھی جیسے علاقوں میں ڈیوٹی کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔چیف جسٹس نے سرکاری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لکھ کر جان چھڑالی گئی کہ کم وزن والے بچے مر جاتے ہیں، سندھ میں صحت کے ڈھیروں مسائل نظر آتے ہیں، سیکریٹری صاحب آپ کسی اور محکمے میں خدمت کیلئے کیوں نہیں چلے جاتے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے تھرپارکر میں بہترین اسپتال بنایا اور گندم مفت تقسیم کی جاتی ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کتنی گندم مفت تقسیم ہوئی، بلکہ سب کرپشن کی نذر ہوگئی۔