وینا ملک کی شوہر کےساتھ شوبز میں انٹری کی تیاریاں

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر سے شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے انٹری کی تیاریاں شروع کردیں، اس مرتبہ وہ اکیلی نہیں بلکہ اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو چلاتی دکھائی دیں گی۔اس سلسلے میں انھوں نے حال ہی میں اپنا ایک نئی وڈیو تیار کی ہے جس کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر زبردست رسپانس ملا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ شوبز میری پہچان ہے اوراس کی وجہ سے خوب شہرت حاصل کی۔ یہی وہ شعبہ ہے جس کی بدولت دنیا بھرمیں میرے پرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا لیکن جہاں تک بات میری نئی اننگز کی ہے تواس میں بہت ہی منفرد انداز میں کام کرتی دکھائی دوں گی۔وینا ملک نے کہا کہ اس مرتبہ میں نے اپنے شوہراسد کے ساتھ مل کر موسیقی کے کچھ نئے تجربات کیے ہیں ہم نے ایک ویڈیو بھی تیار کی ہے اس کی لانچنگ تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔

لیکن اس سے پہلے ہم نے اپنے گیت کا ایک ٹیزر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا جس کا رسپانس ہماری توقعات سے بڑھ کرسامنے آیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب بھی شائقین کو کوئی نئی چیز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تو وہ اسے پسند کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں میوزک کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہے لیکن ہم نے کوشش کی ہے کہ شائقین موسیقی اورخاص طور پر نوجوان نسل کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کام پیش کریں جس سے وہ لطف اندوز ہوسکیں۔ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں بہت سے نئے پروجیکٹس کرنے کا ارادہ ہے مگراب میرا زیادہ تر کام اسد کے ساتھ ہی ہوگا، جہاں تک بات فلموں میں کام کرنے کی ہے تو ہم ایک ایسے پروجیکٹ پر کام کرنے کی تیاریاں بھی کررہے ہیں، جس میں اسد اور میں مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ اس کی کہانی کے حوالے سے فی الوقت تفصیلات نہیں دے سکتی لیکن یہ ضرور بتاسکتی ہوں کہ یہ اپنے طرزکی ایک نئی اور منفرد کہانی ہوگی جس میں فلم بینوں کے لیے ایک اچھے مثبت پیغام کے ساتھ تفریح کے لیے بہت کچھ ہوگا۔

اداکارہ مدھو ٹریفک حادثے میں زخمی ،گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ مدھو ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہو گئیں تاہم ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مدھو گوجرانوالہ سے اسٹیج ڈرامہ کر کے واپس گھر جا رہی تھیں کہ ملتان روڈ کھاڑک سٹاپ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹرالی جس کی ہیڈ لائٹ خراب تھی اس نے گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود اداکارہ مدھو اور دیگر افراد بڑے حادثے سے محفوظ رہے ۔اداکارہ کو سر پر معمولی چوٹ آئی جس پر انہیں مقامی ہسپتال لےجایا گیا اور ایمرجنسی میں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔اداکارہ کی جانب سے حادثے میں محفوظ رہنے پر صدقہ بھی دیا گیا ۔

عاطف اسلم کا گانا گانے والے ننھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پاکستان کے ہر کونے میں سر بکھیرنے والے ننھے نھے استاد موجود ہیں۔ایسے ہی ایک ننھے سپر سٹار نے عاطف اسلم کا گانا دل دئیاں گلاں گا کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ننھے بچے کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر آتے ساتھ دھوم مچا دی ہے۔عرشمان نامی اس بچے کا تعلق لاہور سے ہے۔

اور ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرشمان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں عاطف اسلم بہت پسند ہیں جب کہ بھارت میں میرے پسندیدہ گلوگار ارجیت سنگھ ہیں۔

کرینہ کپور”آپلا مانس“ کے ہندی ری میک میں جلوہ گرہونگی

ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلمساز اشوتوش گواریکر کی ہندی ریمیک فلم کے لئے حامی بھر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز اشوتوش گواریکرمیراٹھی فلم ” آپلا مانس“ کا ہندی ریمیک بنائیں گے جس میں اداکارہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کریں گی تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں فلم ”ویر دی ویڈنگ“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

،جس میں سونم کپور ، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیابھی شامل ہیں جو رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

پی ایس ایل میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورپشاورزلمی میں مقابلہ

دبئی (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ یو اے ای میں جاری میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا دسواں میچ (آج) جمعرات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔

جس کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 25 مارچ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

وارنر نے کر کٹ کے بعدسیاست کے میدان میں انٹری کا عندیہ دیدیا

سڈنی (آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سیاست کے میدان میں انٹری کا عندیہ دے دیا کہتے ہیں کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی کیرئیر شروع کرسکتا ہوں۔ عام لوگوں کے مسائل جانتا ہوں اور ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
یک انٹرویو میں ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ جب وہ چھوٹے تھے تب سے ہے وہ گھر پر کام کیا کرتے تھے۔ برتن دھوتے، کپڑے استرے کرتے تھے جب تھوڑے بڑے ہوئے تو چھوٹی موٹی نوکری شروع کی جس سے بلز کی ادائیگی اور اپنے قریبی لوگوں کی تھوڑی بہت مدد کردیتے تھے۔ یہ چیز بچپن سے ہی ان کے ذہن میں ہیں وہ عام آدمی کے مسائل جانتے ہیں۔وارنر بورڈ کے ساتھ معاوضوں کے معاملے پر بھی سب سے آگے تھے جس پر انہوں نے کہا کہ کیونکہ ٹیم کے ساتھیوں کو اس وقت ضرورت تھی تو اس لئے وہ اس میں پیش پیش رہے لیکن جس طرح یہ معاملہ میڈیا میں پیش کیا گیا اس پر کافی افسوس ہے۔ لیکن وہ درست بات پر کبھی اسٹینڈ لینے سے نہیں گھبراتے۔ڈیوڈ وارنر کرکٹ کی دنیا سے سیاست میں آنے والے پہلے کرکٹرنہیں ان سے قبل بھی کئی کرکٹر سیاسی میدان میں انٹریاں دے چکے ہیں جن میں عمران خان، سرفراز نواز،سچن ٹنڈولکر، اظہرالدین و دیگر شامل ہیں۔

جمیکن سپرنٹر یوسین بولٹ ڈانسنگ میں بھی ماہر نکلے

جمیکا(آئی این پی)دنیا کے تیز ترین انسان یو سین بو لٹ نے کھیل کے میدان کے علا وہ ڈانسنگ میں بھی اپنا لو ہا منوا لیا ہے۔یو سین بو لٹ نے جمیکا کے ایک اسکول میں ننھی بچی کے ساتھ ملکر ایسے شاندار ڈانسنگ اسٹپس دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔

اسکول میں سینکڑوں بچوں کے بیچ و بیچ ننھی ڈانسر کے ساتھ ملکر یوسین نے ایسی دھوم مچائی کہ تمام اسٹوڈنٹس جھوم اٹھے۔ڈانسنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے اوریوسین کے اس انوکھے اسٹائل پر لوگوں سے خوب وصول کی جبکہ اس دوران بچے بولٹ کے ساتھ جھومتے ہوئے ڈانسنگ انجوائے کرتے رہے۔

آف سپنرایشوین بھارتی اے ٹیم کے کپتان مقرر

ممبئی(بی این پی )آف اسپنر روی چندرن ایشوین کو دیودھر ٹرافی کیلئے بھارتی اے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے دیودھر ٹرافی کیلئے بھارتی بی ٹیم کی قیادت شیریاس ایئر کو سونپی ہے جبکہ ایرانی کپ کیلئے ریسٹ آف انڈیا کی کپتانی کرون نائیر کریں گے۔

انگلش بلے باز لیام ڈاوسن نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

دبئی(نیوزایجنسیاں) پشاور زلمی کی نمائندگی کرنےوالے انگلش کرکٹر لیام ڈاو¿سن نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ لیام ڈاو¿سن نے کہا کہ ساتھی کرکٹرز نے پاکستان سے متعلق مثبت تاثرات دیے ہیں، اگر پشاور زلمی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں گئی تو پاکستان آنے کو تیار ہوں۔

لیام ڈاو¿سن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے بھی اچھا موقع ہے اور لیجنڈ کرکٹر یونس خان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔

پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ شاندار ہے

شارجہ(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے جوفرا آرچر کا کہناہے کہ سرفراز احمد میچ کے دوران اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت کا بھرپور موقع دیتے ہیں ۔ جوفرا آرچر کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سےتھوڑی مختلف ہیں ۔ آخری نمبروں تک جارحانہ بلے باز کی موجودگی کی وجہ سے بولنگ میں بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔جوفرا نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ اس سال بھی پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی اور انہوں نے امید کی کہ پچھلے دو سیزن کے رنر اپ رہنے والی ٹیم اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی ۔

ثمینہ بیگ خواتین کو کوہ پیمائی کی تربیت دینگی

گلگت(آئی این پی) گلگت بلتستان کی خواتین بھی کسی سے پیچھے ،نہیں بلتستان کی ثمینہ بیگ کی طرح بلند و،بالا چوٹیوں کا غرور خاک میں ملانے کے لیے کوہ پیمائی کا شعبہ اپنانے کی ٹھان لی۔تفصیلات کے مطابق نازک خواتین لیکن حوصلہ پہاڑوں سے بھی بلند، بلتستان کی باہمت اور محب وطن خواتین نے وطن عزیز کا نام روشن کرنے کے لیے کوہ پیمائی شروع کر لی۔اپنی مدد آپ کے تحت کوہ پیمائی کی آزمائشی مشقیں شروع۔ خواتین پر عزم ہیں،مہم جوئی کی آزمائشی تقریب میں بلتستان کی خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔طالبات نے سرد صحرائی میدان اور دریائے سندھ کے سنگم میں واقع پہاڑوں پر مہم جوئی کی۔ اور ساتھ ہی وطن سے محبت کے اظہار کے طور پر قومی گیت بھی گائے۔اس ایونٹ کا بنیادی مقصد ایڈونچر ٹورزم کا فروغ ہے۔اور ساتھ ہی گلگت بلتستان کی خواتین کو اس کھیل کی طرف راغب کرنا ہے۔گلگت بلتستان ایڈونچر ٹورزم کے حوالے سے مالا مال خطہ ہے اگر یہاں کی خواتین اس منفرد کھیل کی طرف راغب ہوں تو پوری دینا میں اپنی صلاحیتوں کا، لوہا منوا سکتی ہیں، خواتین نے سرفہ رنگاہ میں موجود چھوٹے ٹیلوں پر شاندار مہم جوئی کا مظاہرہ کیاخواتین کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے نیا تجربہ تھا۔ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہییتاکہ خواتین کو تفریح کے ساتھ ساتھ مہم جوئی کے بہتر مواقع مل سکیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس ایونٹ کے زریعے بلتستان کی خواتین میں ایڈونچر ٹورزم کے حوالے سے شعور اجاگر میں۔ اپناکردار ادا،کرنا چاہتی ہیں،گلگت بلتستان کی خواتین نے ثابت کر دیا کہ وہ صلاحیتوں اور اہلیتوں کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں۔بس مواقع ملنے کی دیر ہے۔

شنگاکارا سمیت سلطانز کے تمام کرکٹرز پاکستان آنے کو تیار

شارجہ(نیوزایجنسیاں)ملتان سلطانز کے صدر اشعر شون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر کمار سنگاکارا بھی پاکستان آنے پر رضامند ہیں اور اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔خیال رہے کہ سنگاکارا ان سری لنکن کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن پر لاہور میں 2009 پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد کرکٹز زخمی ہوگئے تھے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے مطمئن ہیں، ہماری ٹیم کے بڑے کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔ملتان سلطانز کے صدر کا کہنا تھا کہ کمار سنگاکارا نے لگاتار دو میچوں میں دو نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں جبکہ شعیب ملک بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پورے ٹورنامنٹ کا سب سے مضبوط بولنگ لائن اپ ہے۔اشعر شون کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں بھی 113 اسکور کرنے کے بعد بھی ہم نے ہار نہیں مانی اور اختتام تک مقابلہ کیا، ہم نے 63 پر اسلام آباد کے پانچ کھلاڑی آو¿ٹ کردیے تھے، ہماری فیلڈنگ بھی زبردست رہی ہے، کریڈٹ وسیم اکرم اور ہیڈ کوچ ٹام موڈی کو جاتا ہے۔لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وہ گراس روٹ لیول پر پہلے ہی کام کرچکے ہیں۔

۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنا پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام اپریل میں شروع ہورہا ہے جس کی نگرانی وسیم اکرم کریں گے۔ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے دو میں کامیاب رہی۔