دھندا ہے پر گندا ہے، پی ایس ایل میں جوا دبئی کے بعد ریٹس کراچی سے تو نکلتے ہیں مگر لاہور میں نیٹ ورک کون چلا رہا ہے

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )دبئی میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ سےزن تھری (پی ایس ایل) پر صو با ئی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر پولیس کیسرپرستی میں کروڑوں روپے کا جوا کھیلے جانے کا انکشاف ہواہے ۔بتا ےا گےا ہے کہ جہاں ایک طرف شائقین کرکٹ اس کو دیکھنے کےلئے بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیںوہی پر سٹے بازی کے گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد بھی پوری طرح متحرک ہو چکے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگایا جا سکتا ہے۔ پا کستان میں سر فہر ست کراچی دوسرے نمبر پر لاہور میں سٹہ بازوں کے ر ےٹ نکلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ سےزن تھری (پی ایس ایل) کے کرکٹ میچ پر بکیز نے کرو ڑو ں روپے لگا دیے ہیں۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ،کراچی اور دبئی کے بکیوں کا فرنٹ مین لعل چند نامی شخص ہے جو دبئی کے بکیز کا بینک سمجھا جاتا ہے لعل چند نے اپنا ایک اکاﺅنٹ بنایا ہوا ہے جس میں بکیز جوئے کی رقوم جمع کراتے ہیں۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اول ر ےٹ والے مبےنہ جواری کراچی کے 3 بڑے بکیوں میں عادل ، غلام میمن عرف جی ایم اور فیصل فافیلا ، جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والا بکی یوسف جو کہ دبئی میں موجود ہے اور اس کے دیگر کارندے جاوید، سلیم، اسحٰق اور جمشید سمیت دیگر بکیز لاہور میں کرکٹ میچ پر جوا چلا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جواریوں کی جانب سے موبائل فون، واٹس ایپ اور وائبر سے مدد سے بھی رابطہ کر کے جوا کھیلا جاتا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سےزن تھری (پی ایس ایل) کے شروع ہوتے ہی گلی محلوں میں چھوٹے جواری جواءشروع ہو جاتا ہے جس پر اےک لاکھ روپے تک کی “پکے جواریوں”کی آواز ہوتی ہے ،اسکے علاوہ بڑے بک مےکروں کے پاس کروڑوں روپے کی آواز دی جاتی ہے اس جواءکی وجہ سے امیرہونے والے اکثر بکےوں نے پےسہ آجانے کی وجہ سے خود کو مشہور کرنے کےلے سےا سی پارٹےوں میں گرانٹ دے کر شمےولےت بھی حاصل کر رکھی ہے اور وہ اس معاشرے میں اےک عزت دار شہری کی حیثیت رکھتے ہوئے پنچائےتں لگا کر فےصلے بھی کرواتے ہےں جبکہ مےچ میں ہارنے والوںکو رقم سے انکاری ہونے پر سخت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اکثر کو غندوں کی مدد سے زخمی کروا کے ڈرا د ھمکا کے رقم وصول کر لےتے ہےں ۔ ذرائع کے مطابق شہر میں میں واقع 85 تھانوں 22, چو کےو ں کی پولیس میں سے ہر اےک کی حدود میں اس وقت کر کٹ مےچ کے جواءکروانے والے 60کے قرےب چھوٹے مو ٹے بک مےکر موجود ہےں جو کہ اپنے سے بڑے بک مےکر کے ساتھ کام کررہے ہےںاور ان چھوٹے بک مےکروں نے اپنے موبائل فونز کے زرےعے ےہ کام شروع کر رکھا ہے جن کو جواءکھلنے والے اکثر پہلے ہی رقم دے کر جاتے ہےں۔ ےہ بھی معلو م ہوا ہے کہ چند سال قبل مےچ پی ٹی سی اےل وائرلیس سےٹ پر جواو¿ ہوتا تھالیکن اس وقت تما م جواری آئن لا ئن اکا ﺅ نٹ بنا دےتے ہیں اور کسی بھی جگہ بےٹھ کر کسی بھی جگہ اپنے جواءکی شرئط لگالےتے ہےں۔مےچ شروع ہونے سے قبل ہی ٹاس پر جواءکھلنے لگ جاتا ہے جس پر جواریے فوری بک مےکروں کا رخ کرلیتے ہیں۔ جبکہ مےچ کا اصل ر ےٹ دوبئی سے ہی نکلتا ہے جوکہ کرا چی اور بعدازاں لاہور اپنی شاخوں پر ان ٹےموں کا رےٹ دےتے ہےں اور دےگر شہرےوں میں موجود بک مےکر آگے اس رےٹ میں سے اپنی 2 فےصد کمیشن کاٹ کر آگے چھوٹے بک مکےروں کو دےتے ہےں ،جوئے کا ریٹ طے کرنے کا جو طریقہ اپنایا جاتا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس وقت لاہورمیں جوبڑے بک مےکر سرفہرست ہیں ان میں مےاں اعجاز ، حاجی ناصر ، شاہد خان ، گوگا،عارف کلوں ،شعبان ،رےاض،لطےف خان ،عامر خان ،محمد سلےم ،شمشاد ،، وقارخان ،کامل ،لال گجر ،اسماعےل خان ،بادشاہ ،خان، کاشف راجپوت ،مےاں ادرےس ،تنوےر خان ،اوےس ،رانا سہےل ، حا جی گو شی وغیرہ شامل ہےں یہ تمام افراد عرصہ دراز سے مےچوں پرجواءکروارہے۔

عمران کی لاش کو پتھر مارنے بارے سنسنی خیز خبر

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے زینب کے قاتل کی نعش کو کنکریاں مارنے کی وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ہے۔ بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سنیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت قانون نے زینب قتل کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرعام پھانسی دینے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔ وزارت قانون نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دے کر اس کی نعش شہر میں گھمائی جائے، نعش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جبکہ نعش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔ کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی نعش شہر میں اس طرح نہیں گھما سکتے، جیسے زندہ انسان کا احترام ہے اتنا ہی کسی کی نعش کا احترام ہے اور اسلام میں نعش کا زیادہ احترام ہے لہٰذا کسی کے نعش کی اس طرح بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔ قائمہ کمیٹی کے مطابق شریعت لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتی اور زندہ انسانوں کی طرح مردہ کا بھی احترام کیا جاتا ہے۔
تجویز مسترد

شریف فیملی ادارے تباہ کر دیگی ،پنجاب اسمبلی سے منظور قرارداد قابل مذمت ،جمہوریت میں تا حیات قائد نہیں ہوتا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی جانب سے نیب کے اختیارات پر قدغن لگانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد منظور کرنے کی سارا پاکستان مذمت کرتا ہے ، پوری قوم سپریم کورٹ اور نیب کے ساتھ کھڑی ہے، (ن) لیگ قومی اسمبلی سے یہ قانون کیوں نہیں بنوا لیتی کہ انہیں حکومت میں آنے کے بعد چوری کرنے اور ملک لوٹنے کی اجازت ہے ،یہ ملک کے ساتھ کیا مذاق ہو رہا ہے ،چین کی ایس ای سی پی کو شریف برادران کی جانب سے کک بیکس لینے کا بیان دینے پر فیصل سبحان کو غائب کر دیا گیا ہے اور مافیا ایسی حرکت کرتا ہے، شہباز شریف نے ناکام منصوبوں او راپنی تشہیر کے لئے 40ارب روپے خرچ کئے، اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے یہ پیسہ نکلوائیں گے ،جمہوریت میں تاحیات قائد نہیں بن سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین ، قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، چوہدری محمد سرور اور دیگر بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں نیب کے حوالے سے قرارداد کی منظور مافیا ہونے کا ثبوت ہے۔ کوئی بھی ادارہ جو خلاف ضابطہ اقدامات اٹھانے پر ان کے خلاف کام کرتا ہے تو یہ اس پر حملہ کر دیتے ہیں۔ (ن) لیگ والے سپریم کورٹ، نیب اور فوج پر حملہ آور ہیں ۔ نیب نے مغل اعظم بھائیوں کو کرپشن کی تحقیقات کے لئے بلا کران کی بڑی توہین کی ہے۔ پنجاب اسمبلی سے قرارداد کی منطوری کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے، کیا یہ قانون سے بالا تر ہیں کہ انہیں کوئی پوچھ نہیں سکتا۔ شہباز شریف نے نوسالوں میں نو ہزار ارب روپے خرچ کئے ہیں یہ عوام کو جوابدہ ہیں کہ یہ پیسہ کہاں گیا ۔ اس سے کیا ہسپتال بنائے گئے ، یونیورسٹیز بنیں، عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا اگر پولیس کا نظام ٹھیک کیا گیا ہے تو امن و امان کی صورتحال میں کتنی بہتری آئی ہے ۔ سارا پیسہ میگا پراجیکٹس پر لگایا گیا ہے جس میں سے انہیں کیک بیکس ملی ہیں۔ احد چیمہ جیسے لوگ ان کے فرنٹ مین ہیں ، فیصل سبحان ان کا دبئی میں فرنٹ مین تھا جس نے چائنہ کی ایس ای سی پی میں بیان دیا کہ شریف برادران کو کک بیکس ملتی تھیں ۔ انہوںنے کہا کہ نیب کو مطمئن ہونا چاہیے پورا پاکستان سپریم کورٹ اور نیب کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے فیصل سبحان نے بیان دیا ہے تب سے غائب ہوگیا ہے اوروہ پاکستان کا شہری ہے اس کا قصور یہ ہے کہ اس نے ان کا نام لیا ہے ۔ مافیا ز ایسی حرکتیں کرتے ہیں جو لوگ ثبوت دیتے ہیں انہیںغائب کر دیتے ہیں ۔ندیم ضیاءکو ملک سے باہر بھجوا دیا ہے او ریہ بھی فرنٹ مین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پشاور میں سٹیٹ آف دی آرٹ شوکت خانم ہسپتال بنایا ہے جس پر چار ارب روپے لاگت آئی ہے جبکہ یہاں پر ایک بستر پر چار چار لوگ پڑے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے نو سالوں میں نو ہزار ارب روپے خر چ کیا جس میں چالیس ارب روپے نندی پور جیسے ناکام منصوبوں او راپنی تشہیر پر خرچ کیا گیا۔ ہم اقتدارمیں آکر سب سے پہلے چالیس ارب روپے نکلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں او رپل بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے بلکہ اس کےلئے اداروں کو مضبوط کرنا پڑتا ہے، حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے، یہ سپریم کورٹ اور نیب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کی جانب سے نواز شریف کو تاحیات قائد منتخب کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ کیا (ن) لیگ والوں کو اچھے برے کی تمیز ہے۔ 300ارب روپے لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والے سے کوئی پوچھنا والا ہے بلکہ اسے تاحیات قائد بنا دیا گیا۔ (ن) لیگ کو عوام کی کوئی فکر ہے، لوٹا گیا 300ارب روپے عمران خان یا پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ عوام کا تھا ۔ بیرون ممالک میں پارٹیاں کرپشن کرنے پر اپنے صدور اور وزرائے اعظم سے پوچھتی ہیں۔ (ن) لیگ کے لوگ کیا بھیڑ بکریاں او ردرباری ہیں؟۔ جمہوریت میں تو تاحیات قائد بنایا ہی نہیں جا سکتا۔ (ن) کو ان سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ 300ارب لوٹ کربیرون ملک لے جانے پر جواب دیں۔ انہوں نے شہباز شریف کی جانب سے انکے الزامات پر چیف جسٹس سے بنچ بنانے کے مطالبے پر کہا کہ میں پہلے ان سے پوچھتا ہوں کہ فیصل سبحان جس نے چین کی ایس ای سی پی کو انٹر ویو دیا کہ شریف خاندان کک بیکس لیتا ہے اور ثبوتوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ عابد باکسر جس نے خود کہا کہ میں شہباز شریف کے کہنے پر ماورائے عدالت قتل کرتا رہا او راسے اپنی جان بچانے کےلئے یہاں سے فرار ہونا پڑا، ان کے ڈر کی وجہ سے کوئی گواہ سامنے نہیں آتا اور یہ بڑھکیں مار رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرار داد کی مذمت کرتے ہیں، سارا پاکستان نیب اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے،(ن)لیگ ایسا قانون لے آئے جو شریف خاندان کو چوری کی اجازت دے، نیب نے مغل اعظم کو بلا کر توہین کر دی ہے، عوام کے 300ارب چوری کرنے والے کو تاحیات پارٹی قائدبنادیا گیا ہے، ایسا دنیا کی کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا، (ن)لیگ کی حکومت ملک کے تمام ادارے تباہ کر دے گی، جب تک ملکی ادارے مضبوط نہ ہوں ملک ترقی نہیں کرتا۔بدھ کو عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے نیب کے خلاف قرار داد پاس کی، حکمران مافیاپن کا ثبوت دے رہے ہیں، کیا نیب نے مغل اعظم کو بلا کر جرم کردیا؟نیب کے خلاف قرار داد کی مذمت کرتے ہیں،9سال میں شہباز شریف نے 9ہزار ارب روپے خرچ کر دیئے، پورا پاکستان نیب اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف نے احد چیمہ کو فرنٹ مین بنایا ہوا تھا، پاکستانی قوم کا300ارب روپیہ چوری ہوا ہے جس کا جوابدہ ہیں شریف خاندان، ادارے مضبوط ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، فیصل سبخان کا چین کی ایس ای سی پی نے نام دیا ہے، مسلم لیگ (ن)”شریف مافیا“ بن چکا ہے، ایسی حرکتیں مافیا کرتا ہے سیاستدان نہیں، میگاپراجیکٹس پر کک بیکس لینے کےلئے پیسہ لگایا گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔ بدھ کو بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب کی جانب سے پی ٹی آئی درخواست پر پیش رفت نہ ہونے پر عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پر لا چکے ہیں تاہم منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں،کارروائی کیوں نہیں ہو رہی۔

پاکستان طالب علم نے ریاضی کے عالمی مقابلہ میں گولڈ میڈل جیت لیا، کتنے پاکستانی طلبہ نے کون کون سے میڈلز جیتے

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کے ہونہار سپوت سید جعفر رضا نے بین الاقوامی ریاضی مقابلے میں گولڈ میڈ ل حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان ہونہار سپوت سید جعفر رضا نے بین الاقوامی ریاضی کا نام روشن کر دیا،مقابلے میں پاکستان،سری لنکا مصر،سنگا پور ،نائجیریا ،رومانیہ اور کمبوڈیا سمیت 17ممالک کی 180ٹیموں کے ریاضی میں مہارت رکھنے والے 600امیدوں نے حصہ لیا ۔

سونے سے بنی آئسکریم نے دھوم مچا دی ،قیمت ایسی کہ آپ بھی کہیں گے لاﺅ بھئی لاﺅ

بچے ہوں یا بڑے آئسکریم ایسی چیز ہے جو ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے، جس کے لیے کسی بھی موسم کی قید نہیں اور اب تو آئسکریم کے اتنے فلیورز دستیاب ہیں کہ بعض اوقات کسی ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ایسے میں 24 قیراط سونے سے سجی آئسکریم نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اناہم میں آئسکریم فروخت کرنے والی دکان اسنو پولس نے گولآئسکریمتعارف کروائی ہے جس کی سجاوٹ مکمل طور پر 24 قیراط سونے سے کی گئی ہے۔یہاں تک کہ آئسکریم کون کے بسکٹ پر بھی 24 قیراط گولڈ کا ڈسٹ اسپرے کیا جاتا ہے جب کہ کریم پر بھی گولڈ اسپرے سے سجائی جاتی ہے۔

نیب عدالت میں فلیگ شپ اور العزیزیہ ضمنی ریفرنس کی سماعت ،نواز شریف کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ضمنی ریفرنسز پر سماعت میں ساڑھے 11 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز پر سماعت کا آغاز کیا تاہم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت ساڑھے 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے عدالت سے استدعا کی کہ وقفے کے بعد کی حاضری سے نواز شریف کو استثنیٰ دیا جائے۔دوسری جانب پراسیکیوٹر نیب نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی تقاضا ہے کہ گواہوں کے بیانات کے موقع پر ملزم موجود ہو۔

انڈین فوج کا بزدلانہ حملہ ، پاک فوج کے 2 جوان شہید ، جوابی کاروائی میں گھمسان کارن پڑ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

نہال ہاشمی کی سیٹ کس کو ملیگی ۔۔۔؟ دونوں ڈاکٹرز امید واروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ پنجاب اسمبلی میں گہما گہمی

لاہور: حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے نااہل سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پولنگ پنجاب اسمبلی میں ہورہی ہے۔سینیٹ ضمنی الیکشن کے لئے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں کسی بھی رکن کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں۔ نشست پر آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر زرقا کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے نشست پر پولنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر اسد اشرف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے تاہم اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور بطور پارٹی صدر ان کے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر اسد اشرف کو آزاد امیدوار ڈیکلیئر کیا۔صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گی اور پولنگ کے دوران پنجاب اسمبلی کے اسٹاف کے ایوان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

عمران خان کی بنی گالہ اراضی بارے بڑوں کی بڑی بیٹھک

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والے آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بنی گالا والے گھرسے متعلق خبرکا جائزہ لے رہے ہیں، عمران خان کا جعلی سرٹیفکیٹ کی بات کل سے بہت عام ہے، میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اوریہ ہی فرق مجھ میں اورعمران خان میں ہے، اورنہ ہی میں بغیر تحقیق کے ایک کان سے سن کرمیڈیا پرآکربولنے والا آدمی ہوں۔

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے 37بینک اکاﺅنٹس چائلڈ پورنو گرافی ،سیاسی وابستگی کے الزامات ٹی وی اینکر بارے جے آئی ٹی نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی انون و انصاف نے زینب کے قاتل کی نعش کو کنکریاں مارنے کی وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ہے۔ بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سنیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت قانون نے زینب قتل کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرعام پھانسی دینے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔ وزارت قانون نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دے کر اس کی نعش شہر میں گھمائی جائے، نعش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جبکہ نعش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔ کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی نعش شہر میں اس طرح نہیں گھما سکتے، جیسے زندہ انسان کا احترام ہے اتنا ہی کسی کی نعش کا احترام ہے اور اسلام میں نعش کا زیادہ احترام ہے لہٰذا کسی کے نعش کی اس طرح بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔ قائمہ کمیٹی کے مطابق شریعت لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتی اور زندہ انسانوں کی طرح مردہ کا بھی احترام کیا جاتا ہے۔
تجویز مسترد