تازہ تر ین

ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی  پاکستان پہنچ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ وزیر اعظم شاہد خاقان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔20 سالہ ملالہ یوسف زئی پاکستان میں چار دن قیام کریں گی۔ سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے پر ملالہ یوسفزئی پر 2012 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کردیا گیا۔ ملالہ کو 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا، وہ عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔ اگست 2017 میں ملالہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، جہاں وہ فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات کے مضامین پڑھ رہی ہیں۔ ملالہ مسلسل تین سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں۔ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی۔ ملالہ کو عالمی سطح پر40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv