تازہ تر ین

ڈیٹا اسکینڈل: فیس بک نے پرائیوسی سیٹنگز میں تبدیلیاں کردیں

برطانیہ (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشاورتی فرم کو ڈیٹا کی فراہمی کے اسکینڈل کے بعد فیس بک نے اپنی پرائیوسی سیٹنگز میں تبدیلیاں کردیں۔اب پرائیوسی سیٹنگز کے پیج پر تصاویر کے ساتھ شارٹ کٹس بھی موجود ہیں جن کے ذریعے خاص کر موبائل پر پرائیوسی کی مختلف سیٹنگز تک رسائی ا?سان ہوجائے گی۔اب صارفین ’ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن‘ کے ذریعے ماضی اور اب شیئر کیے جانے والے پوسٹس، پوسٹس کو کون دیکھ سکتا ہے اور اشتہارات کی ترجیحات جیسی چیزوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔فیس بک پرائیویسی: اپنی معلومات محفوظ کرنے کا طریقہ جانیےفیس بک ایک نیا پیج لانچ کررہی ہے جہاں سے صارفین کی جانب سے شیئر کیے جانے والے پوسٹس کو مینج کرسکتے ہیں۔ یہاں سے کسی بھی پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جاسکے گا جس کے بعد یہ ا?پ کی ٹائم لائن پر نظر نہیں ا?ئے گی۔ان میں سے کوئی بھی فیچر بالکل نیا نہیں ہے تاہم فیس بک ڈیٹا مینجمنٹ کو ا?سان بنانے کے لیے انہیں عوام تک ا?سان رسائی دینے کے لیے کوشاں ہے۔فیس بک پر الزام ہے کہ اس نے 50 ملین صارفین کی نجی معلومات کیمبرج انالیٹیکا کو فراہم کی تھی جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے الیکشن 2016میں بطور مشاورتی فرم کے کام کررہی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv