تازہ تر ین

اگرآپ کے ووٹ بارے کوئی غلطی رہ گئی ہے تو جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستی کیلئے انتخابی فہرستوں کی اشاعت آج کرے گا جب کہ یہ فہرستیں ملک بھر میں قائم ڈسپلے مراکز میں 24 اپریل تک آویزاں ہوں گی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایسے ووٹر جو اپنے ووٹ کا اندراج یا منتقلی چاہتے ہیں وہ اپنے قومی شناختی کارڈکے ہمراہ ان ڈسپلے مراکز میں آکر اپنا ووٹ درج یا منتقل کرا سکتے ہیں۔ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستی کیلئے فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈکیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ڈسپلے سینٹر انچارج کے پاس سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ضلع راولپنڈی میں تصدیق شدہ ابتدائی ووٹرز فہرستیں (آج) 26مارچ سے سکولز کالجز سمیت دیگر 199اہم مقامات پرآویزاں کی جائیں گی جبکہ فہرستوں پر اعتراضات کی وصولی و جانچ پڑتال کےلئے راولپنڈی ،اٹک ،چکوال اور جہلم میں 32 نظر ثانی اتھارٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔دریں اثنا حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کےلئے الیکشن کمیشن میں سہولت مرکز اتوار کوکھلا رہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv