تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے فاروق ستارپر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینرشپ کے تنازع سے متعلق دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کے کنوینر نہیں رہے۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کی کنوینرشپ سے متعلق محفوظ کردہ مختصر فیصلہ سنادیا۔یاد رہے کہ پارٹی قیادت کے تنازع پر ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ فاروق ستار کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد بھی مسترد کرتے ہوئے فاروق ستار کی الیکشن کمیشن کے اختیار سماعت سے متعلق درخواست بھی مسترد کردی۔خیال رہے کہ کنوینرشپ کے تنازع پر ہونے والی 4 سماعتوں کے دوران دونوں گروپوں کے وکلا کی جانب سے دلائل دیے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv