تازہ تر ین

پی ایس ایل فائنل : تیاریاں مکمل ، پشاور اور اسلام آباد مقابلے کیلئے تیار

کراچی (آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل آج اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے کامران اکمل اور حسن علی جبکہ اسلام آباد کے لیوک رونکی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ فائنل میچ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ میں واپسی پر شہر بھر میں ہے میلے کا سا سماں ہے اور ہر کوئی پی ایس ایل فائنل کے جنون میں مبتلا،شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کر دی گئیں ،ئقین کے لیے اسٹیڈیم کے گیٹ دوپہر 12 بجے کھولے جائیں گے، شٹل سروس بھی شروع ہوگی،بسیں جہاں اتاریں گی وہاں سے پیدل اسٹیڈیم جاناہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ہفتہ کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔کستان سپر لیگ تھری کے فائنل مقابلے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ،کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر 80 کیمروں کی مدد سے نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جس کے لئے کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے 20 ایل سی ڈیز نصب کردی گئی ہیں۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائے گا اور اسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv