تازہ تر ین

نواز شریف سے سعد رفیق، شاہد خاقان اور رانا مقبول کی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور (این این آئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے درمیان جاتی امراءرائے ونڈ میں ملاقات ہوئی ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر رانا مقبول نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ۔نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاًآئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ کو زیادہ سے زیادہ عوام دست بنایا جائے اور سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن اضافہ کیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ہدایت کی کہ سینئر وزرا ءکی مشاورت سے گائیڈ لائنز کے مطابق بجٹ تیار کیا جائے جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر رانا مقبول نے ملاقات کی ۔ جاتی امراءرائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کردی ، نگران وزیراعظم کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا گیا ، (ن) لیگ کسی ایسے امیدوار کو آگے لانا چاہتی ہے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے (ن) لیگ جنوبی پنجاب سے نگران وزیراعظم لانے کی خواہاں ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے (ن) لیگ کی طرف سے نگران وزیراعظم کا نام دینے کی غرض سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کردی آئین کی اٹھارہویں ترمیم کے بعد نگران وزیراعظم کے لئے حکومت وقت اپوزیشن کی مشاورت کے بعد کسی ایک کا نام پر اتفاق رائے قائم کرکے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیا جاتا ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہیں ماضی قریب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جب اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی تھی اس کے بعد نواز شریف آصف زرداری سے ملاقات کرنے سے گریز کرتے رہے پانامہ لیکس آنے کے بعد نواز لیگ کی طرف سے کوشش کی گئی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات ہو مگر آصف زرداری نے بوجہ ملاقات کیلئے وقت نہیں دیا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالات اس وقت مزید کشدہ ہوئے جب بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت کو گرا کے ّ لیگ کا وزیراعلیٰ منتخب کروایا گیا ہے لیگی قیادت سمجھتی ہے کہ بلوچستان گرانے میں ہاتھ آصف علی زرداری کا ہے سینٹ کے حالیہ انتخابات میں نواز لیگ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی مگر وہ اپنا چیئرمین سینٹ بنوانے میں ناکام رہی پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے الائنس بلوچستان سے آزاد امیدوار صاف ستھرائی نے نواز لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست دی حکومت اور اپوزیشن اگر کسی نام پر اتفاق رائے قائم نہ کرسکی تو پھر انہوں نے حکومت کی طرف سے دیئے گئے نام الیکشن کمیشن کے پاس جائینگے اگر وہاں بھی کوئی نام نہ ہوا تو بال سپریم کورٹ کے پاس جائے گی نواز شریف کی کوشش ہے کہ نگران وزیراعظم اتفاق رائے قائم کرکے نگران وزیراعظم بنایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv