تازہ تر ین

میاں اور خان صاحب کی اصلیت جان چکے ، الیکشن میں آئینہ دکھاناہوگا:بلاول کا دھواںدار جلسہ

بنوں(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب اور خان صاحب کی اصلیت جان چکے ہیں اب وقت آگیا ہے ان دونوں کو الیکشن میں آئینہ دکھاناہوگا۔بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فاٹا کے لوگوں کو ووٹ کا حق دیا اور ان کی جماعت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں، مولانا صاحب آپ کو فاٹا کے عوام سے کیا دشمنی ہے، آپ فاٹا کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کیوں پامال کررہے ہیں؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام 40 سال سے آگ اور خون کا مقابلہ کررہے ہیں اور یہ خوشبو کی وادی جنگ کی خوشبو میں تبدیل کردی گئی ہے۔بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور چیئرمین عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ‘اگر جھوٹ کا عالمی میلہ لگا تو سب سے بڑا تاج عمران خان کو ہی پہنایا جائے گا’انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے مزید کہا کہ ‘عمران خان آپ نے صرف گالی دی اور یوٹرن لیا’۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، ہم دہشت گردوں سے لڑیں گے، یہ ہمارے بچوں اور عورتوں پر تشددد کرتے ہیں، بزرگوں کو قتل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دہشت گرد ہویا مشرف، گرفتار ہوں مقدمہ چلے اور قانون کے مطابق سزا ملے، ملک میں قانون کی حکمرانی سے دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے، ہمیں ایسی عدالت کی ضرورت ہے جو انصاف کرسکے، ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اور خان صاحب کی اصلیت جان چکے ہیں، وقت آگیا ہے ان دونوں کو الیکشن میں آئینہ دکھاناہوگا، یہ دونوں ایک ہیں، ان کی سیاست اور بنیاد ایک ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv