تازہ تر ین

گراﺅنڈ خشک کرنیکا کا م جاری،کیا میچ کے دوران بارش ہو گی،محکمہ موسمیات نے چونکا دینے وا لا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔لاہور میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی موسم خوش گوار ہے اور بارش نے شہر کو جل تھل کردیا ہے۔بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھانپا گیا ہے اور اسٹیڈیم انتظامیہ بارش رکنے پر گراو¿نڈ خشک کرنے کا کام کرے گی۔ادھر شائقین کرکٹ بارش کی وجہ سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بارش رکنے کی دعا کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہوائیں چلیں گی جو بادل اڑا لے جائیں گی اور بادل آتے جاتے رہیں گے تاہم بارش بتدریج کم ہوتی جائے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ میچ کےدوران بارش نہیں ہوگی البتہ رات 11 بجے کے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv