تازہ تر ین
imrankhan-nawazsharif

نوازشریف کو کیوں نکالا کردیا،اب شہبازشریف کی باری ،کامونکی میں جلسہ سے خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کیوں نکالا کردیا اب شہبازشریف کی باری ہے۔کامونکی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے شہبازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں پنجاب پر ساڑھے 6 ہزار ارب روپے خرچ کیے لیکن کوئی جدید اسپتال نہیں بنایا، کلثوم نواز بھی بیمار ہوکر لندن چلی گئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ ملتان میں میٹرو عوام کی سہولت کے لیے نہیں بنی، شہبازشریف نے اس منصوبے سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجنے کے لیے اسے بنایا۔ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے، نوازشریف کیوں نکالا کردیا اب شہبازشریف کی باری ہے، نوازشریف کو بتائیں گے انہیں کیوں نکالا، الیکشن مہم میں ایک ایک کرکے بتاو¿ں گا انہیں کیوں نکالا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv