تازہ تر ین
sara ali khan

سارہ علی خان نے دپیکا کی جگہ لے لی ، رنویر سنگھ سارہ کی زلفوں کے دیوانے ، نئی فلم میں ۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک ) سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ کی نئی ایکشن فلم ”سمبا“ میں جلوے بکھیریں گی۔ بالی ووڈ کے معروف ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے کچھ ماہ قبل بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی فلم کا نام اعلان کرتے ہوئے پوسٹر بھی جاری کیا تھا جب کہ رنویر سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم ”سمبا“ میں اپنے کردار سے متعلق بتایا تھا۔کچھ روز قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ فلم ”سمبا“ کے لیے ایک ویڈیو سے سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ملیالم اداکارہ پریاپرکاش کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اب باضابطہ طور پر فلم میں سارہ علی خان کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جو رنویر سنگھ کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلمساز کرن جوہر جو فلم ”سمبا“ کے پروڈیوسر بھی ہیں، ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سارہ علی خان رنویر سنگھ کے ساتھ ہدایت کار روہٹ شیٹھی کی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی جب کہ فلم 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv