تازہ تر ین

کابل میں خودکش دھماکہ ، 26 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہو گئے

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ خودکش دھماکا کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ہوا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر جابجا لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں۔یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان شہری نئے سال کے آغاز کا جشن نوروز منانے میں مصروف تھے۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv