تازہ تر ین

بظاہر دلیر اندر سے گیدڑنکلا۔۔۔چیف جسٹس نے ایسا کونسا سوال کر دیاکہ راﺅ انور گھبرا گئے،حلق خشک ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوار جب چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے تو ان کی ’ بولتی‘ مکمل طور پر بند ہوچکی تھی اور ان کی زبان سے الفاظ نہیں نکل رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ جب وہ عدالت میں آئے تو کافی پر اعتماد تھے لیکن جیسے ہی روسٹرم پر آئے تو ان کی بولتی بند ہوگئی۔ راﺅانوار کو دیکھ کر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور جب ان سے پوچھا کہ ’ راﺅانوار آپ اتنا عرصہ کہاں چھپے ہوئے تھے‘۔ چیف جسٹس کے اس سوال پر راﺅ انور گھبرا گئے اور ان کی زبان سے کوئی الفاظ ادا نہ ہوسکے۔ راﺅانوار نے فوری طور پر اپنے وکیل کو آگے کردیا تاہم چیف جسٹس راﺅانوار سے ہی مخاطب رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv