تازہ تر ین

شیخ رشید نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو نااہل قرار دینے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شیخ رشید نے اثاثوں کے حوالے سے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی‘ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کرنے پر شیخ رشید کو نااہل قرار دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو نااہل قرار دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شیخ رسید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے درخواست دائر کی تھی ۔ شکیل اعوان نے موقف اپنایا کہ شیخ رشید نے اثاثوں کے حوالے سے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی۔ اثاثوں سے متعلق غلط بیانی پر شیخ رشید کو نااہل قرار دیا جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پانامہ کیس لندن فلیٹس کا تھا مگر نااہل اقامہ پر کردیا گیا پانامہ کیس کے فیصلے میں وضع کئے گئے اصولوں کا اطلاق کیا سب پر نہیں ہوگا؟ پاکستان میں الیکشن لڑنا تو بہت مشکل ہوگیا ہے امریکی صدر کہتے ہیں کہ فلاں ریٹرنز ظاہر نہیں کروں گا یہاں علطی بھی نااہلی ہے۔ شیخ رشید نے اثاثے ظاہر کرنے میں غلطی کی ہے تو بات پانامہ کیس پر آکر رکے گی۔ اصول قانون کے دو معیار نہیں ہوسکتے۔ پانامہ فیصلے میں کہاں طے کیا گیا کہ غلطی جان بوجھ کر ہو یا غیر ارادی نااہلیت ہوگی۔ ایک انگلی کسی کی طرف اٹھاتے ہیئں تو چار اپنی طرف بھی اٹھی ہیں۔ وکیل کہتے ہیں کہ شیخ رشید سے غلطی ہوئی تو پانامہ فیصلے کے تناظر ممیں نااہل کردیا جائے۔
سپریم کورٹ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv