تازہ تر ین

این آر او ایمنسٹی سکیمیں ختم ، بیرون ملک موجود پاکستانیوں کا پیسہ واپس لایا جائے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سیاسی طور پر طاقتور لوگوں کو حکومتی اداروں تک پہنچ سے دور رکھاجائے کیونکہ جب حکومتی ادارے ان لوگوں کے مال تک پہنچتے ہیں تو کوئی این آر او یا ایمنسٹی سکیم آجاتی ہے۔ وہ سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک مال اور املاک کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران اپنا مو¿قف بیان کر رہے تھے جس کا چیف جسٹس جناب ثاقب نثار نے سوموٹو ایکشن لیا ہے۔ محمد علی درانی نے بھی اس سلسلے میں 2011ءمیں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس کی اس کے ساتھ ہی سماعت ہوتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں چیف جسٹس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر میرا مو¿قف اور استدلال ہے کہ پاکستانیوں کا ملک سے باہر موجود پیسہ اور املاک واپس لائی جائیں۔ سوئس حکام کے اندازے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالر موجود ہیں جو پاکستان پر غیرملکی قرضوں سے تین گنا ہیں لوگوں کی بیرون ملک املاک کا اندازہ بھی پانچ سو ارب ڈالر ہے جو یورپی ممالک، دبئی، ملائیشیا اور دیگر مقامات پر ہیں۔ انہوں نے کہا اب پوری دنیا میں الائنس بن گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے ووٹ کے پیسے کو کوئی سہولت فراہم نہ کی جائے۔ کرپشن کے مال کے خلاف اقوام متحدہ کا کنونشن 2003ءمیں قانون بنایا کہ جس ملک کا پیسہ ہو وہ اسے واپس لینے کا حق رکھتا ہے۔ اس معاملے کے حوالے سے دنیا میں آٹھ ادارے قائم ہو چکے ہیں۔ یہ ادارے ان ممالک کو معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں جن کے لوگوں کے پیسے بیرون ملک ہیں لیکن میں یا کوئی شخص انفرادی طور پر یہ معلومات حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ معلومات صرف حکومتوں کو دی جاتی ہیں مگر ہمارے ملک نے 2010ءسے اب تک ان اداروں سے کچھ نہیں مانگتا۔ میری استدعا ہے کہ پیسہ واپس لانے کیلئے حکومت کے متعلقہ ادارے ان سے رابطہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت 2011ءسے 2017ءتک نو ہزار ارب روپیہ واپس لے کر آیا ہے۔ یہ کام وہاں کی حکومت، سپریم کورٹ اور متعلقہ اداروں کی نگرانی میں ہوا۔ ہمارے ہاں پیسہ بیرون ملک لے جانے میں سیاسی طور پر طاقتور لوگ ملوث ہیں جبکہ عوام کا حق ہے کہ یہ ان کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیاجائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv